وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے فلپائن میں زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا

Posted On: 01 OCT 2025 3:23PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے فلپائن میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان اور بڑے پیمانے پر ہوئی تباہی  پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

جناب مودی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ۔  انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ہندوستان اس مشکل وقت میں فلپائن کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے ۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا ؛

‘‘فلپائن میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان اور بڑے پیمانے پر ہوئی تباہی کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا ۔  میری  تعزیت اور دعائیں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔  میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں ۔  ہندوستان اس مشکل وقت میں فلپائن کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے ۔’’

*****

UR- 6898

(ش ح۔   ام۔خ م)


(Release ID: 2173576) Visitor Counter : 13