وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کویونان کے وزیر اعظم کا ٹیلی فون کال موصول ہوا
وزیر اعظم متسوٹاکس نے وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کیا
دونوں لیڈروں نے بھارت-یونان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور علاقائی امن و خوشحالی کے عزم کا اعادہ کیا
وزیر اعظم متسوٹاکس نے بھارت-یورپی یونین ایف ٹی اے کے جلد تکمیل کے لیے حمایت کا اظہار کیا
Posted On:
19 SEP 2025 2:52PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو ہیلینک جمہوریہ کے وزیر اعظم جناب کِریاکوس متسوٹاکس کی جانب سے آج ٹیلی فون کال موصول ہوئی ۔
وزیر اعظم متسوٹاکس نے وزیر اعظم مودی کی سالگرہ کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ وزیر اعظم مودی نے اس خلوص کے لیے دلی تعریف کا اظہار کیا ۔
دونوں رہنماؤں نے تجارت ، سرمایہ کاری ، ٹیکنالوجی ، جہاز رانی ، دفاع ، سلامتی ، رابطے اور عوام سے عوام کے تعلقات جیسے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کا خیرمقدم کیا اور ہندوستان-یونان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ۔
وزیر اعظم متسوٹاکس نے باہمی طور پر فائدہ مند ہندوستان- یورپی یونین آزاد تجارتی معاہدے کے جلد تکمیل اور 2026 میں ہندوستان کی میزبانی میں ہونے والی اے آئی امپیکٹ سمٹ کی کامیابی کے لیے یونان کی حمایت سے آگاہ کیا ۔
انہوں نے باہمی مفادکے علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا ۔
رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح –ش ب۔ ق ر)
U. No.6285
(Release ID: 2168470)