وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو سالگرہ کی مبارکباد دی


وزیر اعظم نے صدر ٹرمپ کی دوستی کی  گہری ستائش کی

وزیر اعظم نے یوکرین تنازعہ کے پرامن حل کے لیے صدر ٹرمپ کے اقدامات کے  تئیں  بھارت کی حمایت کا اظہار کیا

Posted On: 16 SEP 2025 11:15PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو امریکہ کے عزت مآب  صدر جناب ڈونالڈ جے ٹرمپ کی طرف  سے  ٹیلی فون کال موصول ہوئی ۔

صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم مودی کی 75 ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد پیش کی ۔ وزیر اعظم نے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور ان کی دوستی کے لیے گہری ستائش  کا اظہار کیا ۔

دونوں  رہنماؤں نے بھارت-امریکہ  اہمیت کی حامل عالمی جامع شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

انہوں نے مختلف علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا ۔ وزیر اعظم نے یوکرین تنازعہ کے پرامن حل کے لیے صدر ٹرمپ کے اقدامات  کے تئیں  بھارت کی حمایت کا اظہار کیا ۔

دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ۔

*****

(ش ح ۔ش م۔م ذ)

U.No: 6216


(Release ID: 2168046)