امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں نکسل مخالف آپریشن میں بڑی کامیابی حاصل کرنے پر سی آر پی ایف کی کوبرا بٹالین اور جھارکھنڈ پولیس کی ستائش کی
بدنام زمانہ نکسل کمانڈر سی سی ایم سہدیو سورین عرف پرویش، جس پر ایک کروڑ روپے کا انعام تھا، نکسل مخالف آپریشن میں مارا گیا
سیکورٹی فورسز نے دو دیگر نکسلیوں رگھوناتھ ہیمبرم عرف چنچل اور برسین گنجھو عرف رام کھیلاون کو بھی مار گرایا
نکسل مخالف آپریشن کے بعد شمالی جھارکھنڈ کے بوکارو علاقے سے نکسل ازم کا مکمل خاتمہ ہو گیا ہے، جلد ہی پورےملک سے نکسل ازم جیسے مسئلے کا خاتمہ ہو جائے گا
Posted On:
15 SEP 2025 5:35PM by PIB Delhi
امورداخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں نکسل مخالف آپریشن میں بڑی کامیابی حاصل کرنے پر مرکزی ریزرو پولیس فورس کی کوبرا بٹالین اور ریاستی پولیس کی ستائش کی ہے۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ آج سی آر پی ایف کی کوبرا بٹالین اور ریاستی پولیس کی مشترکہ ٹیم نے جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں نکسل مخالف آپریشن میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ اس آپریشن میں بدنام زمانہ نکسل کمانڈر سی سی ایم سہدیو سورین عرف پرویش ،جس پر ایک کروڑ روپے کا انعام تھا، مارا گیا ہے۔ اس کے ساتھ اس کے دو دیگر انعام یافتہ نکسلی ساتھی رگھوناتھ ہیمبرم عرف چنچل اور بیرسن گنجھو عرف رام کھیلاون بھی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے گئے۔ اس آپریشن کے بعد شمالی جھارکھنڈ کے بوکارو علاقے سے نکسل ازم کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ جلد ہی پورے ملک سے نکسلی انتہاپسندی جیسے مسئلے کا خاتمہ ہو جائے گا۔
****
ش ح۔م ح۔ ع د
U NO: 6040
(Release ID: 2166881)
Visitor Counter : 2