وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے آچاریہ ونوبا بھاوے کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

Posted On: 11 SEP 2025 8:51AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آچاریہ ونوبا بھاوے کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ۔ جناب مودی نے ہندوستان کے روحانی، سماجی اور سیاسی منظر نامے میں ان کی بے پناہ  خدمات و تعاون  کو یاد کیا۔

اس موقع پر سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں وزیراعظم نے کہا:

‘‘آچاریہ ونوبا بھاوے کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔ انہیں ہندوستان کے سب سے قابل احترام روحانی رہنماؤں، مجاہدین آزادی اور سماجی مصلحین میں سے ایک کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ ان کی زندگی گاندھیائی نظریات کو مقبول بنانے اور ملک کے سب سے زیادہ کمزور لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے وقف تھی۔ ان کے خیالات ہمیں ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے لیے بہت متاثر کرتے ہیں۔

*******

ش ح۔ ظ ا- ر ض

UR  No. 5871


(Release ID: 2165521) Visitor Counter : 2