وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ہماچل پردیش کے سیلاب اور بارش سے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا
وزیر اعظم نے کانگڑا میں میٹنگ کرکے صورتحال اور نقصان کا جائزہ لیا
وزیر اعظم نے ہماچل پردیش میں سیلاب اور بارش سے متاثرہ علاقوں کے لیے 1500 کروڑ روپےکی مالی مدد کا اعلان کیا
وزیراعظم نے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50,000 روپے کی امداد کا اعلان کیا
وزیر اعظم نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا
وزیر اعظم نے این ڈی آر ایف ، ایس ڈی آر ایف اور آپدا متر رضاکاروں سے بھی ملاقات کی اور ان کی کوششوں کو سراہا
مرکزی حکومت نے متاثرہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی
Posted On:
09 SEP 2025 3:01PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 9 ستمبر 2025 کو ہماچل پردیش کا دورہ کیا تاکہ سیلاب کی صورتحال اور ہماچل پردیش کے متاثرہ علاقوں میں بادل پھٹنے، بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جا سکے۔
وزیر اعظم نے سب سے پہلے ہماچل پردیش کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا۔ اس کے بعد، پی ایم مودی نے کانگڑا میں ایک سرکاری میٹنگ کی جس میں امداداور بحالی سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور ساتھ ہی ہماچل پردیش میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ بھی لیاگیا۔ پی ایم مودی نے ہماچل پردیش کے لیے 1500 کروڑ روپے کی مالی مدد کا اعلان کیا ۔ایس ڈی آر ایف اور پی ایم کسان سمان ندھی کی دوسری قسط پیشگی جاری کی جائے گی۔ پی ایم آواس یوجنا کے تحت منظوری، قومی شاہراہوں کی بحالی، پی ایم این آر ایف کے تحت ریلیف کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مویشیوں کے لیے منی کٹس بھی جاری کی جائیں گی۔زرعی برادری کی مدد کرنے کی اہم ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے، اضافی امداد فراہم کی جائے گی ، خاص طور پر ان کسانوں کو پیش نظر رکھا جائے گا ۔ جن کے پاس اس وقت بجلی کے کنکشن نہیں ہیں۔
پی ایم آواس یوجنا کے تحت تباہ شدہ مکانات کی جیو ٹیگنگ کی جائے گی۔ اس سے نقصان کا درست اندازہ لگانے اور متاثرہ افراد تک امداد کی تیز تر فراہمی میں مدد ملے گی۔بلاتعطل تعلیم کو یقینی بنانے کے لیے، اسکول سمگر شکشا ابھیان کے تحت بروقت امداد کو فعال کرتے ہوئے نقصانات کی اطلاع دینے اور جیو ٹیگ کرنے کے قابل ہوں گے۔
بارش کے پانی کو جمع کرنے اور ذخیرہ کرنے میں مدد کے مقصد سے واٹر ہارویسٹنگ کے لیے ریچارج ڈھانچے کی تعمیر کی جائے گی۔ یہ کوششیں زیر زمین پانی کی سطح کو بہتر بنائیں گی اور پانی کے بہتر انتظام میں مدد کریں گی۔
مرکزی حکومت نے پہلے ہی بین وزارتی مرکزی ٹیموں کو ہماچل پردیش کا دورہ کرنے کے لیے بھیج دیا ہے تاکہ نقصان کا اندازہ لگایا جا سکے اور ان کی تفصیلی رپورٹ کی بنیاد پر مزید امداد پر غور کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے آفت سے متاثرہ خاندانوں سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اس مشکل وقت میں ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گی اور ہر ممکن مدد دے گی۔
پی ایم مودی نے سیلاب اور قدرتی آفات میں مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور شدید زخمیوں کو 50 ہزار روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔
وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ وہ بچے جو حالیہ سیلاب اور لینڈ سلائڈز کی وجہ سے یتیم ہوگئے ہیں انہیں بچوں سے متعلق پی ایم کیئرس اسکیم کے تحت جامع تعاون دیا جائے گا ۔ اس سے ان کی طویل مدتی فلاح وبہبود یقینی بنے گی ۔
وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ قوانین کے تحت ہرطرح کی مدد کی جا رہی ہے جس میں ریاستوں کو پیشگی ادائیگی بھی شامل ہے۔ انہوں نے این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، فوج، ریاستی انتظامیہ اور دیگر خدمت پر مبنی تنظیموں کے اہلکاروں کی فوری راحت اور ردعمل میں کوششوں کی تعریف کی۔ مرکزی حکومت ریاست کے میمورنڈم کی بنیاد پر نیز مرکزی ٹیموں کی رپورٹ کی بنیاد پر تشخیص کا مزید جائزہ لے گی۔
وزیر اعظم نے صورتحال کی سنگینی کو تسلیم کیا اور یقین دلایا کہ مرکزی حکومت صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہرطرح کی کوششیں کرے گی۔
********
ش ح۔م م۔ ت ا
U-5798
(Release ID: 2164942)
Visitor Counter : 2
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam