وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے یروشلم میں ہوئے وحشیانہ دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی

Posted On: 08 SEP 2025 9:23PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج یروشلم میں معصوم شہریوں پر ہونے والے بھیانک دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ جناب مودی نے کہا،’’بھارت ہر طرح کی دہشت گردی اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کی مذمت کرتا ہے اور دہشت گردی کو کسی بھی صورت برداشت نہ کرنے کی پالیسی پر قائم ہے۔‘‘

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا؛

’’آج یروشلم میں معصوم شہریوں پر ہونے والے بھیانک دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ ہم متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی پرارتھنا کرتے ہیں۔

بھارت ہر طرح کی دہشت گردی اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کی مذمت کرتا ہے اور دہشت گردی کو قطعی برداشت نہ کرنے کی پالیسی پر قائم ہے۔‘‘

****

) ش ح – ک ح-  ن م )

U.No. 5787


(Release ID: 2164834) Visitor Counter : 2