وزیراعظم کا دفتر
اگلی نسل کی جی ایس ٹی اصلاحات ڈیری کسانوں کو بااختیار بنائیں گی اور دیہی معیشت کو مضبوط کریں گی: وزیراعظم
Posted On:
04 SEP 2025 8:43PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستان کے ڈیری کسانوں اور دیہی معیشت کے تئیں حکومت کی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کیا، اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اور جامع ترقی کو آگے بڑھانے میں ان کے اہم کردار کو تسلیم کیا۔
راشٹریہ گوکل مشن جیسے اہم اقدامات، کوآپریٹیو کو بہتر تعاون، اور مسلسل سیکٹرل اصلاحات کے ذریعے، حکومت نے ڈیری ماحولیاتی نظام کو جدید اور بااختیار بنانے کے لیے مسلسل کام کیا ہے۔ تازہ ترین نیکسٹ جنریشن جی ایس ٹی (#NextGenGST) اصلاحات اس مشن میں ایک اہم قدم ہیں۔
امول کوآپریٹو سوسائٹی کے X پر ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے جناب مودی نے کہا:
"ہندوستان کی دیہی معیشت کو مضبوط بنانے اور لاکھوں لوگوں کے لیے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں ہمارے اناداتا (خوراک فراہم کرنے والوں) کا تعاون اہم رہا ہے۔
راشٹریہ گوکل مشن، کوآپریٹیو کی حمایت اور مسلسل اصلاحات جیسے اقدامات کے ذریعے، ہماری حکومت ہندوستان کے ڈیری سیکٹر کو تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
NextGenGST# اصلاحات لاکھوں ڈیری فارمرز کو بااختیار بنانے، ویلیو ایڈیشن کو بڑھانے، اور ڈیری مصنوعات کو ہر گھر کے لیے مزید سستی بنانے کی جانب ایک اور قدم ہے۔
*****
U.No:5708
ش ح۔ح ن۔س ا
(Release ID: 2164183)
Visitor Counter : 4
Read this release in:
Odia
,
English
,
Gujarati
,
Kannada
,
हिन्दी
,
Marathi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam