وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم کی روسی فیڈریشن کے صدر سے ملاقات

Posted On: 01 SEP 2025 1:08PM by PIB Delhi

وزیر اعظم  جناب نریندر مودی نے آج چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر روسی فیڈریشن کے صدر محترم ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی۔

رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون پر بات چیت کی، جس میں اقتصادی، مالیاتی اور توانائی کے شعبے شامل ہیں، اور ان شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کی مسلسل ترقی پر اطمینان کا اظہار کیاگیا۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا، جس میں یوکرین سے متعلق تازہ ترین پیش رفت شامل ہے۔ وزیر اعظم نے یوکرین میں جاری تنازعے کو حل کرنے کے لیے حالیہ اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا اور تنازعے کے فوری خاتمے اور دیرپا امن کے حصول کے لیے اقدامات تیز  کیے جانے پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے دو نوں ملکوں کے درمیان خصوصی اور ترجیحی  کلیدی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق اپنی حمایت کو دہرایا۔ وزیر اعظم نے صدر پوتن کو پیغام دیا کہ وہ اس سال کے  اوآخر میں بھارت میں منعقد ہونے والے 23ویں سالانہ سربراہ اجلاس کے موقع پر ان کے استقبال کے منتظر ہیں۔

********

ش ح۔   ش ب ۔ ش ب ن

U.NO.5522


(Release ID: 2162611) Visitor Counter : 2