صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند یکم ستمبر سے 3 ستمبر تک کرناٹک اور تمل ناڈو کا دورہ کریں گی
Posted On:
31 AUG 2025 5:36PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو یکم ستمبر سے 3 ستمبر 2025 تک کرناٹک اور تمل ناڈو کا دورہ کریں گی۔
یکم ستمبر کو صدر جمہوریہ ہند میسور، کرناٹک میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف اسپیچ اینڈ ہیئرنگ (اے آئی آئی ایس ایچ) کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات میں شرکت کریں گی۔
2 ستمبر کو صدر جمہوریہ چنئی، تمل ناڈو میں سٹی یونین بینک کی 120ویں یوم تاسیس تقریب میں شرکت کریں گی۔
3 ستمبر کو صدر جمہوریہ تیرووَرورمیں تمل ناڈو کی سینٹرل یونیورسٹی کے 10ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کریں گی۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:5503
(Release ID: 2162489)
Visitor Counter : 2