وزیراعظم کا دفتر
دورۂ چین اور جاپان کے لیے روانگی سے قبل وزیر اعظم کا بیان
Posted On:
28 AUG 2025 8:41PM by PIB Delhi
وزیر اعظم شگیرو اشیبا کی دعوت پر، میں 15ویں سالانہ سربراہ اجلاس کے لیے جاپان کے دو روزہ دورے پر جا رہا ہوں۔
اپنے دورے کے دوران، ہم اپنی خصوصی کلیدی اور عالمی شراکت داری کے قیام کے آئندہ مرحلے پر توجہ مرکوز کریں گے، جس نے گزشتہ گیارہ برسوں میں مستحکم اور نمایاں پیش رفت کی ہے۔ ہم اپنے تعاون کو نئی پرواز دینے، اپنے اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کے دائرہ کار کو وسعت دینے اور نئی اور ابھرتی ہوئی تکنالوجیوں بشمول اے اور سیمی کنڈکٹرس میں تعاون کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں گے۔ یہ دورہ ہمارے تہذیبی اور ثقافتی رشتوں کو مضبوط کرنے کا ایک موقع بھی ہو گا جو ہمارے عوام کو مربوط کرتے ہیں۔
جاپان سے، میں صدر ژی جن پنگ کی دعوت پر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے چین کا سفر کروں گا۔ ہندوستان ایس سی او کا ایک فعال اور تعمیری رکن ہے۔ اپنی صدارت کے دوران، ہم نے نئے خیالات متعارف کروائے اور جدت، صحت اور ثقافتی تبادلے کے شعبوں میں تعاون کا آغاز کیا۔ ہندوستان مشترکہ چنوتیوں سے نمٹنے اور علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے کی غرض سے شنگھائی تعاون تنظیم کے اراکین کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ میں سربراہ اجلاس کے موقع پر صدر ژی جن پنگ، صدر پوتن اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کا بھی منتظر ہوں۔
مجھے یقین ہے کہ جاپان اور چین کے میرے دورے ہمارے قومی مفادات اور ترجیحات کو آگے بڑھائیں گے اور علاقائی اور عالمی امن، سلامتی اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے میں بارآور تعاون میں مددگار ثابت ہوں گے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:5425
(Release ID: 2161730)
Visitor Counter : 138
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam