وزیراعظم کا دفتر
کنڈریل کے چیئرمین اور سی ای او جناب مارٹن شروئیٹر کی وزیر اعظم سے ملاقات
Posted On:
21 AUG 2025 9:50PM by PIB Delhi
کنڈریل کے چیئرمین اور سی ای او جناب مارٹن شروئیٹر نے آج نئی دہلی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے عالمی شراکت داروں کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں ہندوستان میں وسیع مواقع کا جائزہ لینےاور باصلاحیت نوجوانوں کے ساتھ اشتراک کے لیے مدعو کیا تاکہ وہ اختراع کرسکیں اور مہارت حاصل کرسکیں۔
جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ اس طرح کی شراکت داری کے ذریعے ایسے طریقۂ کار وضع کرسکتے ہیں جن سے نہ صرف ہندوستان کو فائدہ ہو بلکہ عالمی ترقی میں بھی تعاون کیا جاسکے۔
جناب مارٹن شروئیٹر کی ایکس پوسٹ کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا؛
’’جناب مارٹن شروئیٹر کے ساتھ یہ واقعی ایک خوش کن ملاقات تھی ۔ ہندوستان ملک میں وسیع مواقع کا جائزہ لینےاور ہمارے باصلاحیت نوجوانوں کے ساتھ اشتراک کرنے کے لیے عالمی شراکت داروں کا پرتپاک خیرمقدم کرتا ہے تاکہ وہ اختراع کرسکیں اور مہارت حاصل کرسکیں۔
ہم سب مل کر ایسے طریقۂ کار وضع کر سکتے ہیں جن سے نہ صرف ہندوستان کو فائدہ ہو بلکہ عالمی ترقی میں بھی تعاون کیا جاسکے۔‘‘
****
ش ح۔ک ح۔ ع ر
U. No. 5167
(Release ID: 2159664)
Read this release in:
Telugu
,
Malayalam
,
English
,
Gujarati
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Odia
,
Tamil
,
Kannada