وزیراعظم کا دفتر
چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی
وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات کے لیے سرحد پر امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا
وزیراعظم نے گذشتہ سال کازان میں صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد سے دوطرفہ تعلقات میں مستحکم اور مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کیا
وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی
وزیر اعظم نے زور دیا کہ مستحکم، متوقع اور تعمیری دوطرفہ تعلقات علاقائی اور عالمی امن اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کریں گے
Posted On:
19 AUG 2025 7:38PM by PIB Delhi
آج وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کمیونسٹ پارٹی کے پولٹ بیورو کے رکن اور چین کے وزیر خارجہ جناب وانگ یی کا استقبال کیا۔
جناب وانگ یی نے تیانجن میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے لیے صدر شی جن پنگ کی طرف سے وزیر اعظم کو پیغام اور دعوت نامہ پیش کیا۔ انھوں نے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر کے ساتھ دوطرفہ ملاقات اور خصوصی نمائندوں کی 24 ویں میٹنگ کے بارے میں بھی اپنا مثبت جائزہ پیش کیا، جس کی انھوں نے اپنے دورے کے دوران این ایس اے جناب اجیت ڈوبھال کے ساتھ مشترکہ صدارت کی تھی۔
وزیر اعظم نے سرحد پر امن و امان برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور سرحدی مسئلے کے منصفانہ، معقول اور باہمی طور پر قابل قبول حل کے لیے بھارت کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے گذشتہ سال کازان میں صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کے بعد سے دوطرفہ تعلقات میں مسلسل اور مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کیا جس میں باہمی احترام، باہمی مفاد اور باہمی حساسیت بشمول کیلاش مانسروور یاترا کی بحالی شامل ہے۔
وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت پر صدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں چین کی صدارت کی حمایت کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ تیانجن میں صدر شی سے ملاقات کے منتظر ہیں۔ وزیر اعظم نے زور دیا کہ بھارت اور چین کے درمیان مستحکم ، متوقع اور تعمیری تعلقات علاقائی اور عالمی امن اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 4941
(Release ID: 2158156)