پنچایتی راج کی وزارت
پنچایتوں کے لیے مصنوعی ذہانت کا فروغ: مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ آج نئی دہلی میں ‘سبھا سار’ کی شروعات کریں گے
یہ گرام سبھا میٹنگ کا خلاصہ تیزی سے تیار کرنے کے لیے اے آئی سے چلنے والا آلہ ہے
Posted On:
14 AUG 2025 9:36AM by PIB Delhi
پنچایتی راج کی وزارت (ایم او پی آر) سبھا سار لانچ کرنے کے لیے تیار ہے ، ایک مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے چلنے والا اور میٹنگ کا خلاصہ تیار کرنے والا آلہ ہے، یہ ٹول گرام سبھا یا دیگر پنچایت کی میٹنگوں کی آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگز سے خودکار طور پر‘ منٹس آف میٹنگ’(ایم او ایم) تیار کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اس آلہ کو آج نئی دہلی میں پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل کی موجودگی میں لانچ کیا جائے گا ۔

سبھا سار جدید مصنوعی ذہانت(اے آئی) اور نیچرل لینگویج پروسیسنگ(این ایل پی) ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے بات چیت کو تحریر میں منتقل کرتا ہے، اہم فیصلوں اور عملی نکات کی نشاندہی کرتا ہے اور باقاعدہ انداز میں تیار شدہ اجلاس کی کارروائی کی تفصیل(میٹنگ منٹس) فراہم کرتا ہے۔ یہ آلہ حکومتِ ہند کے نیشنل لینگویج ٹرانسلیشن مشن ‘بھاشنی’ کے ساتھ مربوط ہے اور اس وقت 13 ہندوستانی زبانوں کی معاونت کرتا ہے، جس سے مختلف لسانی پس منظر رکھنے والے پنچایت عہدیداروں کے لیے شمولیت اور رسائی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ مستقبل میں معاون زبانوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔

وزارت پنچایتی راج نے تمام ریاستوں/مرکزی زیر انتظام علاقوں پر زور دیا ہے کہ وہ 15 اگست 2025 کو منعقد ہونے والی خصوصی گرام سبھاؤں کے لیے اجلاس کامنٹس تیار کرنے کے لیے ‘سبھا سار’آلہ کا استعمال کریں۔ پہلے مرحلے میں تریپورہ کی تمام 1194 گرام پنچایتیں (روایتی مقامی اداروں سمیت) اس آلہ کا استعمال کرتے ہوئے ان خصوصی گرام سبھاؤں کی میٹنگ کی کارروائی کی تفصیل (منٹس)تیار کریں گی۔
سبھا سار ایک ایسا اقدام ہے ،جو عوامی جمہوریت کو مزید مضبوط بنانے اور مقامی طرزِ حکمرانی میں مؤثریت میں اضافہ کرنے کے لیے ڈیجیٹل اختراعات سے فائدہ اٹھاتا ہے۔یہ آلہ دستی دستاویزات کی تیاری میں درکار وقت اور محنت کو نمایاں طور پر کم کرکے پنچایت کے عہدیداروں کو حکمرانی اور عوامی خدمات کی فراہمی پر توجہ مرکوز کرنے کے قابل بناتا ہے، جبکہ شفافیت اور جوابدہی کو بھی یقینی بناتا ہے۔
****
U.N-4684
(ش ح۔ م ع ن۔ع د)
(Release ID: 2156260)
Read this release in:
Odia
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Nepali
,
Assamese
,
Bengali-TR
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam