وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم نئی دہلی میں اراکینِ پارلیمنٹ کے لیے تعمیر کیے گئے نئے فلیٹس کا افتتاح کریں گے


خود کفالت اور جدید ترین سہولیات سے لیس184 ٹائپ-سیون کثیر منزلہ فلیٹس تیار

وزیرِ اعظم رہائشی احاطے میں سندور کا پودا لگائیں گے اور شرمجیوِیوں سے ملاقات کریں گے

وزیرِ اعظم اجتماع سے خطاب بھی کریں گے

Posted On: 10 AUG 2025 10:44AM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی 11 اگست 2025 کو صبح تقریباً 10 بجے بابا کھڑک سنگھ مارگ، نئی دہلی میں اراکینِ پارلیمنٹ کے لیے تعمیر کردہ 184 نئے ٹائپ-سیون کثیر منزلہ فلیٹس کا افتتاح کریں گے۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم رہائشی احاطے میں سندور کا پودا لگائیں گے اور شرمجیویوں سے ملاقات کرنے کے علاوہ اجتماع سے خطاب کریں گے۔

یہ رہائشی کمپلیکس خود کفیل انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے اور اراکینِ پارلیمنٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جدید سہولیات کی مکمل رینج سے آراستہ ہے۔ سبز ٹیکنالوجی کو شامل کرتے ہوئے یہ منصوبہ گریہا 3-اسٹار ریٹنگ کے معیارات اور نیشنل بلڈنگ کوڈ  2016 (این بی سی) کی تعمیل کرتا ہے۔ ماحول دوست یہ خصوصیات توانائی کے تحفظ، قابلِ تجدید توانائی کی پیداوار اور مؤثر فضلہ انتظام میں مددگار ہوں گی۔ جدید تعمیراتی ٹیکنالوجی — بالخصوص ایلومینیم شٹرنگ کے ساتھ مونولیتھک کنکریٹ — کے استعمال سے منصوبے کی بروقت تکمیل ممکن ہوئی اور ساختی پائیداری بھی یقینی بنی۔ یہ کمپلیکس معذور افراد کے لیے بھی موزوں ہے، جو شمولیتی ڈیزائن کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ منصوبہ اراکینِ پارلیمنٹ کے لیے مناسب رہائش کی کمی کے باعث شروع کیا گیا۔ زمین کی محدود دستیابی کے پیشِ نظر زمین کے مؤثر استعمال اور دیکھ بھال کے اخراجات میں کمی کے لیے عمودی رہائشی تعمیرات پر مستقل توجہ دی گئی ہے۔

ہر رہائشی یونٹ میں تقریباً 5,000 مربع فٹ کارپٹ ایریا موجود ہے جو رہائشی اور سرکاری دونوں مقاصد کے لیے وافر جگہ فراہم کرتا ہے۔ دفاتر، عملے کی رہائش اور کمیونٹی سینٹر کے لیے مخصوص جگہیں اراکینِ پارلیمنٹ کو بطور عوامی نمائندہ اپنی ذمہ داریاں بہتر طور پر ادا کرنے میں مدد فراہم کریں گی۔

کمپلیکس کی تمام عمارتیں جدید ساختی ڈیزائن کے اصولوں کے مطابق زلزلہ مزاحم تعمیر کی گئی ہیں۔ رہائشیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع اور مضبوط حفاظتی نظام بھی نافذ کیا گیا ہے۔

*****

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno- 4456


(Release ID: 2154810)