وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے عالمی یوم سنسکرت کے موقع پر مبارکباد دی، سنسکرت کے ورثے کے تحفظ اور اس کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا
Posted On:
09 AUG 2025 10:13AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج عالمی یو م سنسکرت کے موقع پر ، جو شراون پورنیما کے موقع پر منایا جاتا ہے، قوم کو مبارکباد دی۔ سنسکرت کو ’’علم اور اظہار کا لازوال وسیلہ‘‘ قرار دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے متنوع شعبوں میں اس کے پائیدار اثرو رسوخ کو اجاگر کیا۔
جناب مودی نے دنیا بھر کے اسکالرز، طلباء اور پرجوش لوگوں کی لگن کی تعریف کی جو سنسکرت کو سیکھنے، سکھانے اور اسے مقبول بنانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران حکومت نے سنسکرت سیکھنے اور تحقیق کو مضبوط بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں، ان میں سنسکرت یونیورسٹیوں کا قیام، سنسکرت سیکھنے کے مراکز کھولنا، سنسکرت کے اسکالرز کو گرانٹ دینا، اور مخطوطات کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے گیان بھارتم مشن کا آغاز کرنا، شامل ہیں۔
ایکس پر مختلف پوسٹوں کے توسط سے ، وزیر اعظم نے لکھا؛
’’آج، شراون پورنیما پر، ہم سنسکرت کا عالمی دن مناتے ہیں۔ سنسکرت علم اور اظہار کا ایک لازوال وسیلہ ہے۔ اس کے اثرات تمام شعبوں میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ یہ دن دنیا بھر میں ہر اس شخص کی کوششوں کی تعریف کرنے کا موقع ہے جو سنسکرت سیکھ رہا ہے اور اسے مقبول بنا رہا ہے۔‘‘
’’پچھلی دہائی کے دوران، ہماری حکومت نے سنسکرت کو مقبول بنانے کے لیے بہت سی کوششیں کی ہیں۔ ان میں مرکزی سنسکرت یونیورسٹیاں، سنسکرت سیکھنے کے مراکز کا قیام، سنسکرت کے اسکالرز کو گرانٹ فراہم کرنا اور مخطوطات کو ڈیجیٹائز کرنے کے لیے گیان بھارتم مشن شامل ہیں۔ اس سے بے شمار طلباء اور محققین کو فائدہ ہوا ہے۔‘‘
’’ آج ہم شراون پورنیما کے موقع پر سنسکرت کا عالمی دن منا رہے ہیں۔ سنسکرت علم اور اظہار کا ایک ابدی ذریعہ ہے۔ اس کا اثر تمام شعبوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ دن ہر اس شخص کی کوششوں کی تعریف کرنے کا ایک بہترین موقع ہے جو پوری دنیا میں سنسکرت سیکھتا ہے اور اسے مقبول بناتا ہے۔ ‘‘
"پچھلی دہائی یا اس سے زیادہ کے دوران، ہماری حکومت نے سنسکرت کو مقبول بنانے کے لیے متعدد کوششیں کی ہیں۔ ان میں سنسکرت یونیورسٹی کا قیام، سنسکرت تدریسی مراکز، سنسکرت کے اسکالرز کو سرکاری امداد اور مخطوطات کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے گیان بھارتم مشن شامل ہیں۔ اس سے بے شمار طلبہ اور محققین کو فائدہ ہوا ہے۔"
“अद्य श्रावणपूर्णिमादिने वयं विश्वसंस्कृतदिवसम् आचरामः। संस्कृतभाषा ज्ञानस्य अभिव्यक्तेः च अनादिस्रोतः अस्ति। तस्याः प्रभावः विविधेषु क्षेत्रेषु द्रष्टुं शक्यते। समग्रे विश्वे प्रत्येकम् अपि जनः यः संस्कृतं पठितुं तस्य प्रचारं कर्तुं च प्रयतमानः अस्ति तस्य प्रशंसायै कश्चन अवसरः नाम एतत् दिनम्।”
“गते दशके अस्माकं सर्वकारेण संस्कृतस्य प्रचाराय अनेके प्रयासाः कृताः सन्ति। तेषु त्रयाणां केन्द्रीयसंस्कृतविश्वविद्यालयानां स्थापनम्, संस्कृताध्ययनकेन्द्राणाम् आरम्भः, संस्कृतविद्वद्भ्यः अनुदानप्रदानम्, पाण्डुलिपीनां डिजिटल माध्यमे स्थापनाय ज्ञानभारतं मिशन् इत्यादीनि सन्ति। एतेन अगणिताः छात्राः शोधार्थिनः च लाभान्विताः जाताः।”
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:4432
(Release ID: 2154566)
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam