وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نریندر مودی کو برازیل کے صدر کا ٹیلی فون کال موصول
پی ایم نے گزشتہ ماہ اپنے برازیل کے دورے کو یاد کیا
دونوں رہنما ؤں کاتجارت، ٹیکنالوجی، توانائی، دفاع، زراعت، صحت اور عوام سے عوام کے تعلقات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ ٔخیال
Posted On:
07 AUG 2025 9:34PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آج برازیل کے صدر عالی جناب جناب لوئس اناسیو لولا دا سلوا کا ٹیلی فون کال ملا۔
وزیر اعظم نے گزشتہ ماہ اپنے برازیل کے دورے کو یاد کیا جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے تجارت، ٹیکنالوجی، توانائی، دفاع، زراعت، صحت اور عوام کے درمیان تعلقات میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک فریم ورک پر اتفاق کیا۔
ان بات چیت کی بنیاد پرانہوں نے ہندوستان-برازیل اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے اپنے عزائم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے مختلف علاقائی اور عالمی امور پربھی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
*******
(ش ح – ظ ا- ع ن)
UR No. 4343
(Release ID: 2154020)
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam