وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم 7 اگست کو نئی دہلی میں ایم ایس سوامی ناتھن صد سالہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کریں گے
کانفرنس کا موضوع: سدا بہار انقلاب ، حیاتیاتی خوشی کا راستہ
وزیر اعظم اس موقع پرخوراک اور امن کے لیےاولین ایم ایس سوامی ناتھن ایوارڈ بھی پیش کریں گے
Posted On:
06 AUG 2025 12:20PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 7 اگست کو صبح 9 بجے نئی دہلی کے آئی سی اے آر پُوسا میں ایم ایس سوامی ناتھن صد سالہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ وہ اس موقع پر حاضرین سے خطاب بھی کریں گے۔
کانفرنس کا موضوع ’’سدا بہار انقلاب ، حیاتیاتی خوشی کا راستہ‘‘ پروفیسر سوامی ناتھن کی سب کے لیے خوراک کو یقینی بنانے کے لیے زندگی بھر کی لگن کی عکاسی کرتا ہے ۔ یہ کانفرنس سائنسدانوں ، پالیسی سازوں ، ترقیاتی پیشہ ور افراد اور دیگرشراکت داروں کو ’سدا بہار انقلاب‘ کے اصولوں کو آگے بڑھانے پر تبادلۂ خیال اور غور و فکر کرنے کا موقع فراہم کرے گی ۔ کلیدی موضوعات میں حیاتیاتی تنوع اور قدرتی وسائل کا پائیدار انتظام ، خوراک اور غذائیت کی حفاظت کے لیے پائیدار زراعت ،آب و ہوا کی تبدیلی کے مطابق ڈھال کر آب و ہوا کی لچک کو مضبوط کرنا، پائیدار اور مساوی معاش کے لیے مناسب ٹیکنالوجیز کا استعمال اور نوجوانوں ، خواتین اور پسماندہ برادریوں کو ترقیاتی گفتگو میں شامل کرنا شامل ہیں ۔
ان کی میراث کا احترام کرنے کے لئے ایم ایس سوامی ناتھن ریسرچ فاؤنڈیشن (ایم ایس ایس آر ایف) اور ورلڈ اکیڈمی آف سائنسز (ٹی ڈبلیو اے ایس) مشترکہ طور پرسوامی ناتھن ایوارڈ برائے خوراک اور امن کا اولین ایوارڈدیں گے ۔وزیر اعظم اس موقع پر وصول کنندہ کو اولین سوامی ناتھن ایوارڈ پیش کریں گے ۔ یہ بین الاقوامی ایوارڈ ترقی پذیر ممالک کے ان افراد کی عزت افزائی کرے گا جنہوں نے سائنسی تحقیق ، پالیسی کی ترقی ، نچلی سطح پر شمولیت ، یا مقامی صلاحیت سازی کے ذریعے غذائی تحفظ کو بہتر بنانے اور کمزور اور پسماندہ برادریوں کے لیے آب و ہوا کے انصاف ، مساوات اور امن کو آگے بڑھانے میں شاندار تعاون کیا ہے ۔
*****
( ش ح ۔ م ح۔رض)
U. No. 4160
(Release ID: 2152928)
Read this release in:
Assamese
,
Bengali
,
Odia
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam