کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

بیان  

Posted On: 30 JUL 2025 8:29PM by PIB Delhi

 حکومت نے دو طرفہ تجارت کے بارے میں امریکی صدر کے بیان پر نوٹس لیا ہے۔ حکومت اس کے ممکنہ مضمرات کا مطالعہ کر رہی ہے۔

گزشتہ چند مہینوں سے بھارت اور امریکہ کے درمیان ایک منصفانہ، متوازن اور باہمی فائدے پر مبنی دو طرفہ تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ ہم اس مقصد کے لیے پُرعزم ہیں۔

حکومت ہمارے کسانوں، کاروباری افراد، اور ایم ایس ایم ایز کی فلاح و بہبود کے تحفظ اور فروغ کو انتہائی اہمیت دیتی ہے۔

حکومت ہمارے قومی مفادات کو محفوظ بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گی، جیسا کہ دیگر تجارت کے معاہدوں کے ساتھ ہوا ہے، بشمول برطانیہ کے ساتھ حالیہ جامع اقتصادی اور تجارتی معاہدے کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔

****

ش ح ۔    م د  ۔  م  ص

 (U :   3657   )


(Release ID: 2150456)