وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم مودی اور مالدیپ کے صدر نے مشترکہ طور پر مالدیپ کی وزارت دفاع کی عمارت کا افتتاح کیا

Posted On: 25 JUL 2025 8:43PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی اور مالدیپ کے صدر عزت مآب ڈاکٹر محمد معزو نے آج مالے میں مالدیپ کی وزارت دفاع (ایم او ڈی) کی جدید ترین عمارت کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔

بحر ہند کے ساحل پرگیارہ منزلہ عمارت دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور دیرینہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کی علامت ہے۔

وزارت دفاع کی عمارت بھارت کی مالی مدد سے تعمیر کی گئی ہے اور یہ مالدیپ کے دفاع اور قانون نافذ کرنے والے حکام کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں تعاون کرے گی۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 3370


(Release ID: 2148678)