وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم اور برطانیہ کے وزیر اعظم نے ہندوستان اور برطانیہ کے کاروباری رہنماؤں سے ملاقات کی
प्रविष्टि तिथि:
24 JUL 2025 7:38PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور برطانیہ کے وزیر اعظم جناب کیئر اسٹارمر نے آج ہندوستان اور برطانیہ کے کاروباری رہنماؤں سے ملاقات کی، جو تاریخی ہند-برطانیہ جامع اقتصادی و تجارتی معاہدے (سی ای ٹی اے) پر دستخط کے بعد منعقد ہوئی۔ دونوں ممالک سے صحت، دواسازی، جواہرات و زیورات، آٹوموبائل، توانائی، مینوفیکچرنگ، ٹیلی کام، ٹیکنالوجی، آئی ٹی، لاجسٹکس، ٹیکسٹائل اور مالیاتی خدمات کے شعبوں سے سرکردہ صنعتکار اس ملاقات میں موجود تھے۔ یہ تمام شعبے دونوں ملکوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور جامع اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے حالیہ برسوں میں دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات میں ہونے والی توسیع کا اعتراف کیا۔ کاروباری رہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے، انہوں نے سی ای ٹی اے سے حاصل ہونے والے مواقع کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے کی ترغیب دی تاکہ تجارت، سرمایہ کاری اور اختراع میں شراکت داری کو مزید گہرا کیا جا سکے۔ اقتصادی ترقی کو دو طرفہ تعاون کے ذریعے فروغ دینے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، دونوں رہنماؤں نے اس نئے معاہدے کو دونوں معیشتوں اور عالمی اقتصادی منظرنامے میں کاروباری اعتماد کو فروغ دینے والا قرار دیا۔ سی ای ٹی اے کے ٹھوس فوائد کو اجاگر کرتے ہوئے، دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے فلیگ شپ مصنوعات اور جدید اختراعات کی نمائش کا معائنہ کیا، جس میں جواہرات و زیورات، انجینئرنگ مصنوعات، معیاری صارف اشیاء اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی حل شامل تھے۔
ہندوستان اور برطانیہ کے کاروباری رہنماؤں نے تاریخی تجارتی معاہدے کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ ہمہ جہت اسٹریٹجک شراکت داری کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گا، جو نہ صرف تجارت اور معیشت بلکہ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، تعلیم، اختراع، تحقیق اور صحت کے شعبوں میں بھی تعاون کو گہرا کرے گا۔
دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ چھوٹے اور بڑے تمام کاروباروں کو اس نئے معاہدے کی مکمل صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے بھرپور تعاون فراہم کریں گے اور آنے والے برسوں میں اقتصادی تعاون کے رشتوں کو مزید مضبوط بنائیں گے۔
********
ش ح۔ ف ش ع
U: 3276
(रिलीज़ आईडी: 2148019)
आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
हिन्दी
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam