وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

اخبارات، میگزین اور ٹی وی چینلز کو مستند خبروں کے مواد تک مفت رسائی کے لیےپی بی شبد پلیٹ فارم پر رجسٹر کرنے پر زور

Posted On: 23 JUL 2025 7:02PM by PIB Delhi

پرسار بھارتی نےملکبھر کے تمام اخبارات، میگزینوں اور ٹی وی چینلز کو اپنے نیوز وائر پلیٹ فارم پرسار بھارتی شیئرڈ آڈیو ویژول فار براڈکاسٹ اینڈ ڈسیمینیشن (پی بی شبد) پر رجسٹر ہونے کی دعوت دی ہے تاکہ اعلیٰ معیار کی خبروں اور ملٹی میڈیا مواد تک مفت رسائی حاصل کی جا سکے۔

مارچ 2024 میں شروع کیا گیاپی بی شبدمتعدد بھارتیہ زبانوں میں روزانہ 800 سے زیادہ خبریں پیش کرتا ہے، جس میں 40 سے زیادہ متنوع زمروں کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ اس پلیٹ فارم میں اہم قومی اور بین الاقوامی واقعات کی لائیو فیڈز، بصری مواد کا بھرپور ذخیرہ، اور باقاعدگی سے شائع ہونے والے وضاحتی اور تحقیقی مضامین بھی شامل ہیں۔ تمام مواد کو میڈیا تنظیموں اور مواد کے تخلیق کاروں کے لیے آسانی سے رسائی کو یقینی بنا کر قابل استعمال فارمیٹس میں دستیاب کرایا گیا ہے۔

اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری جناب سنجے جاجو کی زیر صدارت ایک حالیہ میٹنگ میں تمام معتبر میڈیا اداروں کو شامل کرنے پر زور دیا گیا تاکہ مستند اور قابل فہم معلومات کو وسیع پیمانے پر پھیلایا جا سکے۔

میڈیا تنظیمیں

shabd.prasarbharati.org

 پر پلیٹ فارم کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر سکتی ہیں اور آفیشل کتابچہ یہاں دیکھ سکتی ہیں:

https://shabd.prasarbharati.org/public/assets/E-brochure_SHABD_balanced%20final_web.pdf

رجسٹریشن مفت ہے اور

 shabd.prasarbharati.org/register

پر دستیاب ہے۔

مزید مدد کے لیے، براہ کرم رابطہ کریں: محترمہ جینتی جھا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر،پی بی شبد

ای میل:

 jha.jayanti16[at]gmail[dot]com

***

(ش ح۔اص)

UR No 3168

 


(Release ID: 2147553)