وزارت اطلاعات ونشریات
ممبئی میں 56ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد
Posted On:
18 JUL 2025 4:51PM by PIB Delhi
گوا میں منعقد ہونے والے چھپن ویں بین الاقوامی فلمی میلے (انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا - آئی ایف ایف آئی) کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ممبئی میں نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) کے صدر دفتر میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس کی صدارت مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات جناب اشونی ویشنو نے کی۔ اجلاس میں وزارت اطلاعات و نشریات کے سکریٹری جناب سنجے جاجو، میلے کے ڈائریکٹر جناب شیکھر کپور، این ایف ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب پرکاش مگڈم، حکومتِ گوا کے سینئر افسران، وزارتِ اطلاعات و نشریات اور این ایف ڈی سی کے عہدیداران کے ساتھ ساتھ بھارتی اور بین الاقوامی فلمی صنعتوں سے تعلق رکھنے والے معزز اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں آئی ایف ایف آئی 2025 کی حکمتِ عملی، منصوبہ بندی، پروگرام سازی، رسائی، نئے باصلاحیت افراد کی شمولیت اور اختراعی اقدامات پر تفصیل سے غور کیا گیا۔ میلے کو زیادہ ہمہ گیر، بین الاقوامی سطح پر مؤثر اور عوام سے مربوط بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چھپن واں بین الاقوامی فلمی میلہ 20 سے 28 نومبر 2025 تک گوا میں منعقد کیا جائے گا۔ اس بار نوجوانوں پر خاص توجہ مرکوز کی گئی ہے تاکہ طلبہ فلم سازوں اور نئے مواد تخلیق کرنے والوں کے لیے خصوصی تربیتی نشستیں، صنعت سے جڑے ورکشاپس اور رہنماؤں کے ساتھ روابط کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔


آئی ایف ایف آئی کے ساتھ ساتھ اب نئے نام سے متعارف کردہ ویوز فلم بازار بھی منعقد ہوگا، جو جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی فلمی منڈی ہے اور بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی فلمی رسائی کا ایک اہم جزو ہے۔فلم بازار کے اس نئے نام اور تصور کی توثیق بھی اسٹیئرنگ کمیٹی نے کی تاکہ ہندوستان کو تخلیق، اشتراک اور عالمی فلمی مرکز کے طور پر مؤثر انداز میں پیش کیا جا سکے۔
میلے کو مزید ہمہ گیر اور تخلیقی طور پر بھرپور بنانے کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی کی تشکیل میں نمایاں توسیع کی گئی ہے۔ اب اس کمیٹی میں سولہ کے بجائے اکتیس اراکین شامل ہیں جو فلم، پروڈکشن، ذرائع ابلاغ اور ثقافتی قیادت کے میدان میں گہرا تجربہ رکھتے ہیں۔ نمایاں اراکین میں جناب انوپم کھیر، محترمہ گنیت مونگا کپور، محترمہ سوہاسنی منی رتنم، محترمہ خوشبو سندر، جناب پنکج پراشار اور جناب پرسون جوشی شامل ہیں۔
انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی 2025) ملک کے وسیع تر وژن کے ساتھ ہم آہنگ ہے، جس کا مقصد تخلیقی معیشت کو مستحکم کرنا، میڈیا اور تفریحی صنعت میں اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کرنا، اور عالمی فلم سازوں کو بھارت میں فلم بندی کے لیے راغب کرنا ہے۔ اس مقصد کے لیے سنگل ونڈو سہولت اور مراعات پر مبنی پالیسیوں کا نفاذ کیا گیا ہے۔ اپنے پُرعزم پروگرام، جامع نقطۂ نظر اور فلمی اعلیٰ معیار کے عزم کے ساتھ، آئی ایف ایف آئی کا 56واں ایڈیشن ایک یادگار جشن ثابت ہونے جا رہا ہے ، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کس طرح آج کا سنیما ایک مربوط، تخلیقی اور اشتراکی دنیا میں مسلسل ترقی پذیر مفہوم اختیار کر رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح –اس ک۔ ش ب ن)
U. No.2882
(Release ID: 2145884)
Read this release in:
Marathi
,
Hindi
,
Malayalam
,
English
,
Assamese
,
Bengali-TR
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada