تعاون کی وزارت
داخلی امور اور امداد باہمی کےمرکزی وزیر جناب امت شاہ نے راجستھان کے جے پور میں ’سہکار و روزگار اتسو‘میں راجستھان کے مختلف اضلاع کے 8 ہزار سے زیادہ نوجوانوں کو تقرری نامہ تقسیم کئے جانے سے متعلق پروگرام سے خطاب کیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہر گاؤں، غریب آدمی اور کسان تک تعاون فراہم کرنے کے مقصد سے ایک آزاد امداد باہمی کی مرکزی وزارت کی تشکیل کی
اپنے قیام کے چار برس کے اندر، امداد باہمی کی وزارت نے 61 اقدامات کے ذریعے کوآپریٹیو کو مضبوط کیا ہے
اگلے 100 سال کوآپریٹیو کے ہوں گے
کوآپریٹیو کے ذریعے اونٹنی کی نسل کے تحفظ اور اونٹنی کے دودھ کے طبی فوائد پر تحقیق کی جا رہی ہے
ملک کی زرعی ترقی میں راجستھان کا بڑا حصہ ہے، یہ ریاست کلسٹر پھلیاں، سرسوں، جوار، تلہن اور باجرے کی پیداوار میں پہلے مقام پر ہے
مودی حکومت نے نیفیڈ اور این سی سی ایف کے ذریعے ایم ایس پی پر دالوں، تلہن اور مکئی پیدا کرنے والے کسانوں کی پوری پیداوار کی خریداری کی ضمانت دی ہے
راجستھان کبھی پیپر لیک کی زد میں تھا، ایس آئی ٹی کی تشکیل کرکے راجستھان حکومت نے پیپر لیک مافیا کو دیا سخت پیغام
داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے اناج ذخیرہ کرنے والے 24گوداموں اور جوار کے 64 دوکانوں کا ورچوئل طور پر افتتاح کیا، گوپال کریڈٹ کارڈ اسکیم کے تحت 1400 گوالوں کو 12 کروڑ روپے کا قرض تقسیم کیا اور 2300 سے زیادہ دودھ پیدا کرنے والی کمیٹیوں میں مائیکرو اے ٹی ایم تقسیم کئے
سفید انقلاب 2.0 پرائمری ڈیری کوآپریٹیو سوسائٹی (پی ڈی سی ایس) آن لائن رجسٹریشن پلیٹ فارم کا آغاز اور پنڈت دین دیال اپادھیائے غریبی مکت گرام ابھیان کے تحت کامیابی کی کہانیوں کے مجموعہ کا اجرا بھی کیا ساتھ ہی راجستھان پولیس کو دی گئی 100 نئی گاڑیوں کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
Posted On:
17 JUL 2025 5:08PM by PIB Delhi
داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج کوآپریٹیو کے بین الاقوامی سال – 2025 کے موقع پر مہمانِ خصوصی کے طور پر راجستھان کے جے پور میں ’سہکار و روزگار اتسو‘ سے خطاب کیا ۔ اس موقع پر راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما، مرکزی وزیر ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت، راجستھان کی سابق وزیراعلیٰ وسندھرا راجے سندھیا، کوآپریٹیو وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر آشیش کمار بھوٹانی سمیت کئی معززین موجود تھے۔
’سہکار و روزگار اتسو‘ سے خطاب کرتے ہوئے، جناب امت شاہ نے کہا کہ کوآپریٹیو کے بین الاقوامی سال - 2025 کا جشن ہندوستان سے شروع ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) نے 2025 کو کوآپریٹیو کا بین الاقوامی سال قرار دیا تو یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی تھے جنہوں نے اس کی پہلی تقریب کا افتتاح کیا۔ جناب شاہ نے کہا کہ آج کوآپریٹیو کے بین الاقوامی سال کے موقع پر منعقدہ پروگرام کے دوران اناج ذخیرہ کرنے والے 24گوداموں اور 64 جوار کے دوکانوں کا ورچوئل افتتاح ہوا، گوپال کریڈٹ کارڈ اسکیم کے تحت قرضے تقسیم کیے گئے، ڈیری پروڈیوسر سوسائٹیوں میں مائیکرو اے ٹی ایم تقسیم کیے گئے ۔اس کے ساتھ ہی، سفید انقلاب 2.0 – پرائمری ڈیری کوآپریٹو سوسائٹی (پی ڈی سی ایس) آن لائن رجسٹریشن پلیٹ فارم کا آغاز ہوا اور پنڈت دین دیال اپادھیائے غریبی مکت گرام یوجنا کے ساتھ ساتھ وندے گنگا پانی کے تحفظ کی مہم کے تحت کامیابی کی کہانیوں کی تالیف جاری کی گئی۔ اس کے علاوہ راجستھان پولیس کو دی گئی 100 نئی گاڑیوں کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہر گاؤں، غریب آدمی اور کسان تک تعاون فراہم کرنے کے مقصد کے ساتھ کوآپریٹیو کی ایک آزاد مرکزی وزارت قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج 98 فیصد دیہی علاقوں میں کوآپریٹیو کی وزارت فعال کردار ادا کر رہی ہےاور آئندہ 100 سال کوآپریٹیو کے ہوں گے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ملک میں دھان اور گندم کی خریداری میں کوآپریٹیو کا حصہ تقریباً 20 فیصد ہے، جب کہ 35 فیصد کھاد اور 30 فیصد چینی کی پیداوار کوآپریٹیو کے ذریعے کی جاتی ہے۔ 20 فیصد سے زیادہ مناسب قیمت کی دکانیں بھی کوآپریٹیو کے ذریعے چلائی جاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 8.5 لاکھ کوآپریٹیو باڈیز کے ذریعے 31 کروڑ لوگ کوآپریٹیو سے جڑے ہوئے ہیں۔
کوآپریٹیو کے مرکزی وزیر نے کہا کہ کوآپریٹیو کی وزارت کے قیام کے چار برس کے اندر ہم نے 61 اقدامات کے ذریعے کوآپریٹیو کو مضبوط کرنے کے لیے کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دو لاکھ نئے پی اے سی ایس بنانے کا ہدف رکھتے ہیں جن میں سے 40 ہزار پی اے سی ایس بن چکے ہیں۔ تمام پی اے سی ایس کا کمپیوٹرائزیشن مکمل ہو چکا ہے اور تمام ریاستوں نے پی اے سی ایس کے ماڈل بائی لاز کو قبول کر لیا ہے، گودام بھی بنائے جا رہے ہیں۔ نامیاتی مصنوعات، برآمد اور بیج کے فروغ کے لئے نئے کوآپریٹو ادارے بنائے گئے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ پی ایم مودی نے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر نیفیڈ اور این سی سی ایف ایپ پر رجسٹر کرنے والے کسانوں کی دالوں، تلہن اور مکئی کی خریداری کی ضمانت دی ہے اور اگر مارکیٹ میں موصول ہونے والی قیمت ایم ایس پی سے زیادہ ہے، تو کسان مارکیٹ میں اپنی پیداوار فروخت کرنے کے لیے آزاد ہیں۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ آج راجستھان ملک کی زرعی ترقی میں بہت اہم شراکت دار ہے۔ ملک کا90 فیصد سے زیادہ گوار (کلسٹر بینز) ریاست میں پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 46 فیصد سرسوں، 44 فیصد باجرا، 22 فیصد تلہن اور 15 فیصد موٹے اناج راجستھان میں ہی پیدا ہو رہے ہیں۔ ان فصلوں کی پیداوار میں راجستھان ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔ راجستھان میں مونگ پھلی کی 18 فیصد پیداوار ہوتی ہے اور یہ اپنی پیداوار میں ملک میں دوسرے نمبر پر ہے، جب کہ راجستھان جوار، چنے، دالوں اور سویابین کی پیداوار میں تیسرے نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 11 برس میں پی ایم مودی نے گیہوں کی ایم ایس پی میں 73 فیصد، چنے کی قیمت میں 82 فیصد، سرسوں کی 95 فیصد اور مونگ پھلی کی قیمت میں 82 فیصد اضافہ کیا ہے۔
امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ پورا ملک راجستھان کو اونٹوں کی سرزمین کے طور پر جانتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اونٹوں کی نسل کے تحفظ اور کوآپریٹیو کے ذریعے اونٹنی کے دودھ کی طبی فوائد کی جانچ پر تحقیق شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے آنے والے دنوں میں اونٹوں کے وجود کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ راجستھان کی موجودہ حکومت نے بہت کم وقت میں بہت کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے پوری ریاست پیپر لیک کے معاملات سے دوچار تھی، لیکن راجستھان حکومت نے ایس آئی ٹی تشکیل کر کےپیپر لیک مافیا کو سخت پیغام دیا ہے۔ گلوبل انویسٹمنٹ سمٹ میں وزیر اعلی بھجن لال کی قیادت میں 35 لاکھ کروڑ روپے کے مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے اور 3 لاکھ کروڑ روپے کے مفاہمت ناموں پر کام بھی شروع ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی) کو کم کیا گیا، ایل پی جی سلنڈر 450 روپے میں دیا گیا، اس کے ساتھ ہی رام جل سیتو لنک پروجیکٹ، نونیرا بیراج، تاجے والا بیراج سے پانی لانے کے لیے جمنا کے ڈی پی آر کو منظوری دی گئی اور جل جیون مشن کے تحت کئی گاؤں میں نل سے پانی کی فراہمی شروع کردی گئی۔
داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت نے اپنے 11 سالہ دور اقتدار میں 60 کروڑ غریبوں کو گھر، بیت الخلا، بجلی، گیس، پانچ کلو مفت اناج، پانچ لاکھ روپے تک کا علاج اور مفت ادویات فراہم کیں۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان میں ان تمام اسکیموں کو بہت اچھی طرح سے نافذ کیا جا رہا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ جناب بھجن لال نے کوآپریٹیو کی وزارت کے تمام اقدامات کو نافذ کرنے میں راجستھان کو ملک کی سرفہرست ریاستوں میں سے ایک بنا دیا ہے اور ان کی کوششوں سے راجستھان میں کوآپریٹیو مضبوط ہوا ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ملک 11ویں نمبر سے چھلانگ لگا کر دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت بن گیا ہے۔ پی ایم مودی نے 27 کروڑ لوگوں کو خط افلاس سے اوپر لانے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی کا سب سے بڑا کام ملک کو محفوظ بنانا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پچھلی حکومت کے دوران ملک دہشت گردانہ حملوں کی زد پر تھا، لیکن جب اڑی میں حملہ ہوا تو پی ایم مودی نے سرجیکل اسٹرائیک کیا، جب پلوامہ میں حملہ ہوا تو انہوں نے ایئر اسٹرائیک کی اور پہلگام میں حملے کے جواب میں آپریشن سندور کے تحت ہم نے پاکستان کے اندر جا کر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو اڑا دیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو سخت پیغام دیا گیا ہے کہ کوئی بھی ہندوستانی شہریوں، ہندوستانی فوج اور ہندوستانی سرحد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کرے ورنہ نتائج بھگتنے پڑیں گے۔ یہ پیغام دے کر مودی جی نے ایک خوشحال، محفوظ اور ترقی یافتہ ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے کا کام کیا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ حکومت ہند اور راجستھان حکومت مل کر راجستھان میں کوآپریٹیو پر مبنی تحریک کو مضبوط بنائیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سال 2047 میں جب ہندوستان آزادی کی صد سالہ جشن منائے گا، راجستھان کا کوآپریٹو سیکٹر پورے ملک میں پہلے نمبر پر ہوگا۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ راجستھان کی سرزمین نے ویر رانا سانگا، مہارانا پرتاپ، درگا داس راٹھور، پرتھوی راج چوہان، مہارانی پدمنی، پنا دھائے اور بھاما شاہ جیسے بہادر سورماؤں کو جنم دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی میں راجستھان کا اہم کردار ہے اور یہاں سے بڑی تعداد میں لوگ فوج میں شامل ہوتے ہیں۔ پرم ویر چکر ایوارڈ یافتہ نرمل سنگھ سیکھوں کو ان کے یوم پیدائش پر یاد کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ نرمل سنگھ سیکھوں نے مادر وطن کی حفاظت کے لئے بے مثال بہادری اور قربانی کا مظاہرہ کیا۔
***
ش ح ۔ ک ا۔ ت ا
U.NO.2848
(Release ID: 2145583)
Visitor Counter : 2