وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے جناب فوجاسنگھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
प्रविष्टि तिथि:
15 JUL 2025 9:29AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جناب فوجا سنگھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ان کی غیر معمولی شخصیت اور غیر متزلزل ہمت نے انہیں نسلوں کے لیے مشعل راہ بنا دیا۔ وزیر اعظم نے ناقابل یقین عزم کے ساتھ ایک غیر معمولی کھلاڑی کے طور پر ان کی تعریف کی۔
انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا :
‘‘فوجا سنگھ جی غیر معمولی شخصیت کے مالک تھے اور انہوں نے ہندوستان کے نوجوانوں کو فٹنس جیسے اہم موضوع پر بہت متاثر کیا۔ وہ ایک شاندار کھلاڑی تھے جن میں بے پناہ عزم پایا جاتاتھا۔ مجھے ان کے انتقال سے گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ میں ان کے اہل خانہ اور دنیا بھر میں ان کے بے شمار مداحوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں ۔’’
*****
ش ح۔ م ح ۔ ش ہ ب
U. No-2752
(रिलीज़ आईडी: 2144739)
आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Bengali-TR
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam