سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
این ایچ اے آئی بلیک لسٹ کرنے کے لیے 'لوز فاسٹ ٹیگ' کی رپورٹنگ کے عمل کو مضبوط کرتا ہے
Posted On:
11 JUL 2025 1:17PM by PIB Delhi
یقینی اور مؤثر ٹولنگ آپریشن کو برقرار رکھنے کے لیے، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نے 'ڈھیلے فاسٹیگ' یعنی ‘‘ٹیگ ان ہینڈ’’کی رپورٹنگ اور بلیک لسٹنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا ہے۔ اس مقصد کے تحت، ٹول جمع کرنے والی ایجنسیوں اور کنسیشنیرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر ایسے فاسٹیگز کی شناخت اور رپورٹنگ کریں جو گاڑی کی ونڈ اسکرین پر نصب نہ ہوں۔آنے والے اقدامات جیسے "اینول پاس سسٹم" اور "ملٹی لین فری فلو (ایم ایل ایف ایف)" ٹولنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے، اس مسئلے سے نمٹنا انتہائی اہم ہے تاکہ فاسٹیگ کی درستگی اور نظام کی ساکھ برقرار رکھی جا سکے۔
یہ دیکھا گیا ہے کہ بعض گاڑی مالکان جان بوجھ کر فاسٹیگ کو ونڈ اسکرین پر نہیں لگاتے، جس کی وجہ سے لین میں رکاوٹ، جھوٹے چارج بیک، بند نظام کے غلط استعمال اور الیکٹرانک ٹول کلیکشن فریم ورک میں خلل جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ اس سے نہ صرف ٹول پلازہ پر غیر ضروری تاخیر ہوتی ہے بلکہ دیگر قومی شاہراہ صارفین کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
بر وقت اصلاحی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نے ایک مخصوص ای میل آئی ڈی فراہم کی ہے اور ٹول وصول کرنے والی ایجنسیوں و کنسیشنیرز کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایسے فاسٹیگز کی فوری رپورٹنگ کریں۔ موصولہ اطلاعات کی بنیاد پر، این ایچ اے آئی متعلقہ فاسٹیگز کی فوری بلیک لسٹنگ یا ہاٹ لسٹنگ کا عمل شروع کرے گی۔
فاسٹیگ کی 98 فیصد سے زائد رسائی کے ساتھ، اس نظام نے ملک میں الیکٹرانک ٹول کلیکشن کے نظام میں انقلابی تبدیلی لائی ہے۔ تاہم، 'ڈھیلے فاسٹیگ' یا “ٹیگ ان ہینڈ” جیسے رجحانات اس نظام کی کارکردگی میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔
این ایچ اے آئی کا یہ اقدام ٹولنگ آپریشن کو مزید مؤثر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا، جس سے قومی شاہراہوں پر سفر کرنے والے صارفین کو بغیر رکاوٹ اور آرام دہ سفر کی سہولت میسر آئے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح ۔ اس ک۔ن ع
U-2668
(Release ID: 2144006)
Read this release in:
Malayalam
,
English
,
Gujarati
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Bengali-TR
,
Punjabi
,
Tamil
,
Telugu