امور داخلہ کی وزارت
مرکز نے آسام، منی پور، میگھالیہ، میزورم، کیرالہ، اتراکھنڈ کی ریاستوں میں سیلاب، مٹی کے تودے گرنے کے واقعات سے نمٹنے کے لئے ایک ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی امداد کو منظوری دی
یہ فنڈ ریاستی آفات سے نمٹنے سے متعلق فنڈ (ایس ڈی آر ایف) کے تحت مرکزی حصہ کے حصے کے طور پر مختص کیا گیا ہے
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اور مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں رواں سال کے دوران 19 ریاستوں کو ایس ڈی آر ایف / این ڈی آر ایف فنڈز سے 8 ہزار کروڑ جاری کیے گئے ہیں
مودی حکومت ہر طرح کے حالات میں ریاستوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے
مالی امداد کے علاوہ، مرکز نے سیلاب اور تودے گرنے کے واقعات سے متاثرہ ریاستوں کو این ڈی آر ایف کی مطلوبہ ٹیموں، آرمی ٹیموں اور فضائیہ کی مدد کی تعیناتی سمیت تمام لاجسٹک مدد فراہم کی
Posted On:
10 JUL 2025 4:36PM by PIB Delhi
مرکزی حکومت نے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے متاثرہ ریاستوں آسام، منی پور، میگھالیہ، میزورم، کیرالہ اور اتراکھنڈ کو 1,066.80 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ان چھ متاثرہ ریاستوں میں آسام کو 375.60 کروڑ روپے ، منی پور کو 29.20 کروڑ روپے ، میگھالیہ کو 30.40 کروڑ روپے ، میزورم کو 22.80 کروڑ روپے ، کیرالہ کو 153.20 کروڑ روپے اور اتراکھنڈ کو 455.60 کروڑ روپے ریاستی آفات سے نمٹنے کے فنڈ (ایس ڈی آر ایف) سے مرکزی حصہ کے طور پر فراہم کیے گئے ہیں۔ یہ تمام ریاستیں اس سال کے جنوب مغربی مانسون کے دوران شدید بارش، سیلاب اور تودے گرنے سے متاثر ہوئی ہیں۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں مرکزی حکومت سیلاب، مٹی کے تودے گرنے اور بادل پھٹنے کے واقعات سے متاثرہ ریاستوں کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے۔ان ریاستوں کے ساتھ مودی حکومت ہر حال میں مضبوطی سے کھڑی ہے۔
اس سال مرکز کی جانب سے 14 ریاستوں کو ایس ڈی آر ایف سے 6,166.00 کروڑ روپے اور این ڈی آر ایف سے 12 ریاستوں کو 1,988.91 کروڑ روپے پہلے ہی جاری کئے جاچکے ہیں۔اس کے علاوہ ریاستی آفات کی تخفیف سے متعلق فنڈ (ایس ڈی ایم ایم) سے 5 ریاستوں کو 726.20 کروڑ روپے اور آفات کی تخفیف سے متعلق قومی فنڈ (این ڈی ایم ایم) سے 2 ریاستوں کو 17.55 کروڑ روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔
مرکزی حکومت نے تمام متاثرہ ریاستوں کو ہر قسم کی لاجسٹک مدد بھی فراہم کی ہے، جس میں این ڈی آر ایف کی مخصوص ٹیموں کی تعیناتی، فوجی دستے اور فضائیہ کی معاونت شامل ہے۔ جاری مانسون کے دوران این ڈی آر ایف کی 104 ٹیمیں 21 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں راحتی اور امدادی کاموں کے لیے تعینات کی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ع ح۔ ن م۔
U- 2634
(Release ID: 2143772)
Visitor Counter : 2