وزیراعظم کا دفتر
نامیبیا کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز- دی موسٹ انشیئنٹ ویلوتشیا میرابیلیس آرڈرـ سے نوازے جانے اور اسے قبول کرنے کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا انگریزی ترجمہ
Posted On:
10 JUL 2025 6:20AM by PIB Delhi
محترمہ صدر مملکت،
نائب صدر،
وزیراعظم،
نامیبیا کے معزز وزراء،
معزز مہمانان،
صدر کی طرف سے نامیبیا کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز – ‘‘دی آرڈر آف دی موسٹ ایشیئنٹ ویلوتشیا میرابیلیس’’ حاصل کرنا میرے لیے بڑے فخر اور اعزاز کی بات ہے۔
میں نامیبیا کی صدر، حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں 140 کروڑ ہندوستانیوں کی طرف سے عاجزی کے ساتھ اس اعزاز کو قبول کرتا ہوں۔
دوستو،
نامیبیا کا "ویلویشیا" پودا، جس کے نام پر یہ ایوارڈ دیا گیا ہے، کوئی عام پودا نہیں ہے۔ یہ خاندان کے بزرگوں کی طرح ہے، جنہوں نے بدلتےوقت دور کا مشاہدہ کیا ہے۔ نامیبیا کے لوگوں کی جدوجہد، ہمت اور ثقافت کی علامت ہے۔ یہ ہندوستان اور نامیبیا کے درمیان اٹل دوستی کا گواہ ہے۔
اور آج، میں اس سے وابستہ ہونے پر بے حد فخر محسوس کر رہا ہوں۔ میں یہ ایوارڈ نامیبیا اور ہندوستان کے لوگوں کو وقف کرتا ہوں۔ ان کی مسلسل ترویج ورقی کے لیے؛ اور ہماری اٹوٹ دوستی کی پائیدار طاقت کے لئے۔
دوستو،
ہمارے حقیقی دوست کون ہیں، اسکا جاننا بعض دفعہ انتہائی مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔ ہندوستان اور نامیبیا نے اپنی آزادی کی جدوجہد کے دنوں سے ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ ہماری دوستی سیاست پر نہیں بلکہ ہماری مشترکہ جدوجہد، تعاون اور گہرے باہمی اعتماد پر مبنی ہے۔
ہمارا رشتہ ہماری مشترکہ جمہوری اقدار اور روشن مستقبل کے مشترکہ خوابوں سے مضبوط ہوا ہے۔ آنے والے وقتوں میں، ہم ساتھ مل کر، ہاتھ میں ہاتھ ملا کر، ترقی کی راہ پر چلتے رہیں گے۔
دوستو،
نامیبیا دنیا کے سب سے بڑے ہیرے پیدا کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے۔ اور ہندوستان میں ہیروں کو پالش کرنے کی سب سے بڑی صنعت ہے - وہ بھی میری آبائی ریاست گجرات میں! مجھے یقین ہے کہ مستقبل میں ہماری شراکت داری ان ہیروں کی طرح چمکتی رہے گی۔
تو آئیے ہم اکٹھے ہو کر صدر کی لمبی عمر اور اچھی صحت، نامیبیا کے لوگوں کی خوشی اور خوشحالی اور ہندوستان اور نامیبیا کے درمیان پائیدار دوستی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کریں۔
آپ کا بہت بہت شکریہ۔
وضاحت - یہ وزیر اعظم کے ریمارکس کا محض ترجمہ ہے۔ اصل خطاب ہندی میں تھا۔
********
ش ح۔ ع و- رض
U. No.2614
(Release ID: 2143628)
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam