وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو اعلی ترین قومی اعزاز 'آرڈر آف دی ریپبلک آف ترینیڈاڈ اور ٹوبیگو' سے نوازا گیا


میں اعلی ترین قومی اعزاز 'آرڈر آف دی ریپبلک آف ترینیڈاڈ اور ٹوبیگو' سے نوازے جانے پر آپ کا ، آپ کی حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ یہ اعزاز ہمارے دونوں ممالک کے درمیان ابدی اور گہری دوستی کی علامت ہے ۔ میں اس اعزاز کو 140 کروڑ ہندوستانیوں کی جانب سے مشترکہ فخر کے طور پر قبول کرتا ہوں: وزیر اعظم

یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ ہندوستانی برادری نے آج بھی  ہماری مشترکہ روایات ، ثقافت اور رسم و رواج کو برقرار رکھا ہے ؛ صدر کنگالو جی اور وزیر اعظم کملا جی اس برادری کے سب سے بڑے برانڈ ایمبیسڈر ہیں: وزیر اعظم

ترینیڈاڈ اور ٹوبیگو نہ صرف ہندوستان کے لیے ایک کیریکوم پارٹنر ہے، بلکہ عالمی سطح پر بھی ایک اہم شراکت دار ہے۔ ہمارا تعاون پورے گلوبل ساؤتھ کے لیے اہم ہے: وزیراعظم

Posted On: 04 JUL 2025 9:17PM by PIB Delhi

پورٹ آف اسپین میں راشٹرپتی بھون  میں منعقد ریپبلک آف ترینیڈاڈ اور ٹوبیگو کی صدر محترمہ کرسٹین کارلا کنگالو اورٹ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو ترینیڈاڈ اور ٹوبیگو کا اعلیٰ ترین قومی اعزاز ’’دی آرڈر آف دی ریپبلک آف ترینیڈاڈ اور ٹوبیگو‘‘ سے نوازا۔ یہ ان کی مدبرانہ صلاحیتوں، گلوبل ساؤتھ کی ترجیحات کی وکالت اور ہندوستان اور ترینیڈاڈ اور ٹوبیگو کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی غیر معمولی شراکت کے اعتراف میں ہے۔ وزیر اعظم پہلے غیر ملکی رہنما ہیں جنہیں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

ہندوستان کے 140 کروڑ لوگوں کی جانب سے ایوارڈ قبول کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس اعزاز کو دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے پائیدار بندھنوں کے لیے وقف کیا ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ خصوصی تعلقات مشترکہ تاریخ اور ثقافتی ورثے پر مبنی ہیں جو ہندوستانیوں نے 180 سال قبل ملک میں لائے تھے ۔ انہوں نے ہندوستان اور ترینیڈاڈ اور ٹوبیگو کے درمیان دو طرفہ شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

اس تقریب میں ترینیڈاڈ اور ٹوبیگو کی وزیر اعظم محترمہ کملا پرساد-بیسسر، ان کی کابینہ کے اراکین، اراکین پارلیمنٹ اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

*****

U.No:2484

ش ح۔ح ن۔س ا


(Release ID: 2142430)