وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے پورٹ آف اسپین میں ترینیدادکے گلوکار جناب رانا موہپ سے ملاقات کی

Posted On: 04 JUL 2025 9:42AM by PIB Delhi

پورٹ آف اسپین میں عشائیہ کے دوران، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےترینیداد کے گلوکار جناب رانا موہپ سے ملاقات کی، جنہوں نے چند سال قبل مہاتما گاندھی کی150ویں جینتی کی تقاریب کے دوران’وایشنو جن تو‘بھجن پیش کیا تھا۔

وزیر اعظم نے جناب موہپ کے بھارتی موسیقی اور ثقافت کے تئیں جذبے کو گرمجوشی سے سراہا۔

وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

’’پورٹ آف اسپین میں عشائیہ کے دوران، میری ملاقات جناب رانا موہپ سے ہوئی، جنہوں نے چند سال قبل مہاتما گاندھی کی150ویں جینتی کی تقریبات کے موقع پر ’وایشنو جن تو‘بھجن گایا تھا۔ بھارتی موسیقی اور ثقافت کے تئیں ان کا جذبہ قابلِ ستائش ہے۔‘‘

************

ش ح ۔ ت ف ۔ م ا

Urdu Release No-2437

 


(Release ID: 2142054) Visitor Counter : 2