وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے پورٹ آف اسپین میں بھوجپوری چوتال کی پرفارمنس کی تعریف کی
Posted On:
04 JUL 2025 9:06AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھارت اور ترینیدادو ٹوبےگو کے درمیان دیرینہ ثقافتی رشتوں کو اجاگر کرتے ہوئے پورٹ آف اسپین میں ایک شاندار بھوجپوری چوتال پرفارمنس کی تعریف کی۔
یہ پرفارمنس دونوں ممالک کے درمیان گہرے رشتوں کی عکاسی کرتی ہے، خاص طور پر مشرقی اتر پردیش اور بہار کے ساتھ، جہاں بھوجپوری روایات نسلوں سے پھل پھول رہی ہیں۔
ایک ایکس پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛
’’ایک غیر مثالی ثقافتی تعلقات!
پورٹ آف اسپین میں بھوجپوری چوتال پرفارمنس دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ ترینیداداور ٹوبےگو اور بھارت کے درمیان رابطہ خاص طور پر مشرقی یوپی اور بہار کے کچھ حصوں کے درمیان قابل ذکر ہے’’۔
’’ایک انمول ثقافتی تعلق!
پورٹ آف اسپین میں بھوجپوری چوتال کی پرفارمنس دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ ترینیدادو ٹوبےگو اور بھارت، خاص طور پر مشرقی یوپی اور بہار کے درمیان رشتہ قابل ذکر ہے’’۔
********
ش ح۔ ع ح- ۔ رض
2433U. No.
(Release ID: 2142046)
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam