وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کا گھاناکی پارلیمنٹ سے خطاب


دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی نمائندگی کرتے ہوئے، میں اپنے ساتھ 1 ارب 40 کروڑ ہندوستانیوں کی نیک خواہشات اور سلام پہنچاتا ہوں: وزیر اعظم

سچی جمہوریت مباحثے اور گفت و شنید کو فروغ دیتی ہے؛ یہ لوگوں کو متحد کرتی ہے؛ عزت نفس کی حمایت کرتی ہے اور انسانی حقوق کو فروغ دیتی ہے: وزیر اعظم

ہمارے لیے جمہوریت صرف ایک نظام نہیں بلکہ ہمارے بنیادی اقدار کا حصہ ہے: وزیر اعظم

بھارت اور گھانا کی تاریخوں پر نوآبادیاتی حکمرانی کے نشانات موجود ہیں؛ لیکن ہماری روحیں ہمیشہ آزاد اور بے خوف رہی ہیں: وزیر اعظم

دوسری جنگ عظیم کے بعد قائم عالمی نظام تیزی سے بدل رہا ہے؛ ٹیکنالوجی میں انقلاب، گلوبل ساؤتھ کا عروج اور آبادیاتی تبدیلیاں اس تبدیلی کی رفتار اور وسعت میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں: وزیر اعظم

تبدیل ہوتی ہوئی صورتحال عالمی حکمرانی میں معتبر اور مؤثر اصلاحات کا تقاضا کرتی ہے: وزیر اعظم

گلوبل ساؤتھ کو آواز دیے بغیر ترقی نہیں آسکتی: وزیراعظم

آج بھارت سب سے تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ابھرتی ہوئی معیشت ہے: وزیر اعظم

بھارت جدت اور ٹیکنالوجی کا مرکز ہے، جہاں عالمی کمپنیاں آنا چاہتی ہیں: وزیر اعظم

مضبوط بھارت ایک زیادہ مستحکم اور خوشحال دنیا میں کردار ادا کرے گا: وزیر اعظم

Posted On: 03 JUL 2025 6:06PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گھانا کی پارلیمنٹ کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کیا، یوں وہ گھانا کی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والے پہلے بھارتی وزیر اعظم بن گئے۔ یہ اجلاس پارلیمنٹ کے اسپیکرجناب  البان کنگز فورڈ سمانا باگبن کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک کے ارکانِ پارلیمنٹ، سرکاری حکام اور ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ یہ خطاب بھارت اور گھانا کے درمیان تعلقات میں ایک تاریخی لمحہ تھا، جو باہمی احترام اور جمہوری اقدار کی عکاسی کرتا ہے جو ان دونوں ممالک کو جوڑتی ہیں۔

اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے بھارت اور گھانا کے درمیان تاریخی تعلقات کو اجاگر کیا، جو آزادی کی مشترکہ جدوجہد اور جمہوریت و جامع ترقی سے وابستہ عزم کے ذریعے پروان چڑھے۔ انہوں نے گھانا کے صدرمعزز جان ڈرامانی مہاما اور گھانوی عوام کا ان پر قومی اعزاز عطا کرنے پر شکریہ ادا کیا، اور اس اعزاز کو دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی کی علامت قرار دیا۔ وزیر اعظم نے عظیم گھانوی رہنما ڈاکٹر کوامےنکرومہ کی خدمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اتحاد، امن اور انصاف کے نظریات ہی مضبوط اور دیرپا شراکت داری کی بنیاد ہوتے ہیں۔

وزیر اعظم نے ڈاکٹر کوامے نکرومہ کے ایک مشہور قول کا حوالہ دیا، جنہوں نے کہا تھا: "وہ قوتیں جو ہمیں متحد کرتی ہیں، وہ اندرونی اور ان اثرات سے کہیں زیادہ طاقتور ہیں جو ہمیں جدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔" ڈاکٹر نکرومہ نے جمہوری اداروں کی تعمیر کے طویل المدتی اثرات پر زور دیا تھا۔ اس حوالے سے وزیر اعظم نے جمہوری اقدار کو پروان چڑھانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت، جو جمہوریت کی جنم بھومی ہے، نے جمہوری اصولوں کو اپنی ثقافت کا حصہ بنا لیا ہے۔ وزیر اعظم نے بھارت میں جمہوریت کی گہری اور متحرک جڑوں کو اجاگر کیا اور کہا کہ بھارت کی تنوع سے بھرپور جمہوری طاقت "اتحاد میں طاقت" کے نظریے کی واضح مثال ہے — وہی قدر جس کا اظہار گھانا کے جمہوری سفر میں بھی ہوتا ہے۔

وزیر اعظم نے موسمیاتی تبدیلی، دہشت گردی، عالمی وباؤں اور سائبر خطرات جیسے موجودہ عالمی چیلنجز کی نشاندہی کرتے ہوئے عالمی حکمرانی میں گلوبل ساؤتھ کی اجتماعی آواز کی ضرورت پر زور دیا۔ اس تناظر میں انہوں نے بھارت کی جی20 صدارت کے دوران افریقی یونین کو مستقل رکن کے طور پر شامل کیے جانے کو ایک اہم قدم قرار دیا۔

وزیر اعظم نے گھانا کے متحرک پارلیمانی نظام کی تعریف کی اور دونوں ممالک کی مقننہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تبادلوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے "گھانا-بھارت پارلیمانی دوستی سوسائٹی" کے قیام کا خیر مقدم کیا۔ وزیر اعظم نے 2047 تک بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے بھارتی عوام کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارت، گھانا کی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح –اس ک۔ ج)

U. No.2417


(Release ID: 2141902) Visitor Counter : 2