وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

…ڈی  ایف ایس نے یکم جولائی 2025 سے 30 ستمبر 2025 تک تمام اضلاع میں گرام پنچایت (جی پی) اور اربن لوکل باڈی (یو ایل بی) کی سطح پر مالیاتی شمولیت  (ایف1  ) اسکیموں کے لیے 3 ماہ کی مہم کا آغاز کیا


پی ایم جے ڈی وائی کے تحت  بینکنگ خدمات سے محروم  بالغوں کے لئے بینک اکاؤنٹ کھولنے؛پی ایم جے جے بی وائی، پی ایم ایس بی وائی، اے پی وائی کے تحت اندراج میں اضافہ؛ مہم کے دیگر اہم اہداف کے علاوہ ڈیجیٹل فراڈ کی روک تھام کے بارے میں آگاہی سیشن

Posted On: 01 JUL 2025 6:38PM by PIB Delhi

مالیاتی خدمات کے محکمے کی طرف سے آج گرام پنچایت(جی پی) اور اربن لوکل باڈی(یو ایل بی) کی سطح پر مالی شمولیت(ایف1) اسکیموں کی سیچوریشن کے لیے ایک ملک گیر مہم شروع کی گئی ہے۔ لانچ ایونٹس کا انعقاد ملک بھر میں 33 مقامات پر کیا گیا۔ اس تقریب میں عوامی نمائندوں، ریاستی حکومت کے افسران، ایس ایل بی سی کنوینر، بینکرس اور استفادہ کنندگان نے شرکت کی۔ گجرات میں وزیر اعلیٰ نے ورچوئل طریقے  سے  اس تقریب میں شرکت کی۔

دہلی میں مالی شمولیت کی مہم

 

یہ مہم یکم جولائی 2025  سے 30 ستمبر 2025  (3 ماہ) تک چلے گی جس میں ملک کے تمام 2.70 لاکھ جی پی اور یو ایل بی کا احاطہ کیا جائے گا۔ اس مدت کے دوران مہم درج ذیل سرگرمیوں کا احاطہ کرے گی۔

  1. تمام بچت بینک کھاتہ داروں کا دوبارہ کے وائی سی (جہاں بھی واجب الادا)
  2. پی ایم جے ڈی وائی کے تحت بینکنگ  خدمات سے محروم والے بالغوں کے لیے بینک اکاؤنٹ کھولنا
  • iii. پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا (پی ایم جے جے بی وائی) اور پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا (پی ایم ایس بی وائی)اور اٹل پنشن یوجنا(اے پی وائی) کے تحت اندراج
  • iv. ڈیجیٹل فراڈ کی روک تھام اور غیر دعوی شدہ ڈپازٹ اور شکایات کے ازالے تک رسائی کے طریقوں سے متعلق آگاہی سیشن
  1. اکاؤنٹس میں نامزدگی کو اپ ڈیٹ کرنے کی سہولت (جہاں بھی زیر التوا ہے)

بارگڑھ، اڈیشہ میں مالی شمولیت کی مہم

 

سیچوریشن  مہم کے پہلے دن، ملک بھر میں 2087 جی پیز میں کیمپ لگائے گئے۔ کیمپوں کو ملک بھر میں استفادہ کنندگان کی جانب سے زبردست ردعمل ملا۔

 

ش ح۔ م ع۔ ج

Uno-2350


(Release ID: 2141374) Visitor Counter : 7