وزیراعظم کا دفتر
قبرص کے اعلیٰ ترین اعزاز، ‘گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف میکاریوس III ’کو قبول کرنے کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کا انگریزی ترجمہ
Posted On:
16 JUN 2025 9:10PM by PIB Delhi
عزت ماب، جناب صدر،
میں آپ، حکومتِ قبرص اور قبرص کے عوام کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے مجھے ‘گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف میکاریوس III ’سے نوازا۔
یہ صرف نریندر مودی کو دیا گیا اعزاز نہیں ہے، بلکہ یہ ایک ارب40کروڑ بھارتی عوام کو دیا گیا اعزاز ہے۔ یہ ان کی طاقت اور امنگوں کا اعتراف ہے۔ یہ ہماری عظیم ثقافتی وراثت اور ’وسودھیو کٹمبکم‘ – یعنی ‘‘پوری دنیا ایک خاندان ہے’’ – کے فلسفے کا احترام ہے۔
میں یہ اعزاز بھارت اور قبرص کے دوستانہ تعلقات، ہمارے مشترکہ اقدار اور باہمی سمجھ بوجھ کے نام کرتا ہوں۔
میں یہ ایوارڈ نہایت عاجزی کے ساتھ، تمام بھارتی عوام کی جانب سے شکرگزاری کے ساتھ قبول کرتا ہوں۔
یہ اعزاز ہماری امن، سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اپنے عوام کی خوشحالی کے تئیں غیرمتزلزل عزم کی علامت ہے۔
جناب صدر،
میں اس اعزاز کو بھارت اور قبرص کے درمیان دوستی کے رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کی ایک ذمہ داری کے طور پر قبول کرتا ہوں۔
مجھے یقین ہے کہ ہماری شراکت داری آنے والے وقت میں نئی بلندیوں کو چھوئے گی اور ہم نہ صرف اپنے ممالک کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں گے، بلکہ عالمی امن اور سلامتی کے لیے بھی مشترکہ طور پر کوششیں جاری رکھیں گے۔
ایک بار پھر، میں اس عظیم اعزاز کے لیے دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
بہت شکریہ۔
************
UN-1807
(ش ح۔ ع ح۔ش ان )
(Release ID: 2136862)