وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے دہلی میں منعقدہ این ڈی اے کے وزرائے اعلیٰ کے اجلاس کی صدارت کی

Posted On: 25 MAY 2025 6:37PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دہلی میں این ڈی اے کے وزرائے اعلیٰ کے اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے ہماری ترقی کی رفتار کو تیز کرنے اور ڈبل انجن والی حکومت کے فوائد کو موثر انداز میں لوگوں تک پہنچانے کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے لکھا:

"دہلی میں این ڈی اے کے وزرائے اعلیٰ کے اجلاس میں شرکت کی۔ ہم نے مختلف مسائل کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ مختلف ریاستوں نے پانی کے تحفظ، شکایات کے ازالے، انتظامی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، تعلیم، خواتین کو بااختیار بنانے، کھیل کود ، وغیرہ سمیت مختلف شعبوں میں اپنائے گئے اپنے بہترین طور طریقوں کو پیش کیا۔ ان تجربات کو سن کر بہت اچھا لگا۔"

"میں نے ہماری  ترقی کی رفتار کو تیز کرنے اور ڈبل انجن والی حکومت کے فوائد کو موثر انداز میں لوگوں تک پہنچانے کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ہم نے صفائی ستھرائی ، حفظانِ صحت ، نوجوانوں کی اختیاردہی ، زراعت، تکنالوجی اور دیگر کلیدی شعبوں میں مضبوط ہم آہنگی پیدا کرنے کے بارے میں بات کی۔"

**********

(ش ح –ا ب ن- ت ع )

U.No:1072


(Release ID: 2131196)