وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم 23 مئی کو نئی دہلی میں ’’رائزنگ نارتھ ایسٹ انویسٹرز سمٹ‘‘ کا افتتاح کریں گے
ترجیحی شعبے: سیاحت، زرعی-خوراک کی ڈبہ بندی، ٹیکسٹائلز، اطلاعاتی ٹیکنالوجی، بنیادی ڈھانچہ، توانائی، تفریح اور کھیل
سمٹ کا مقصد شمال مشرقی خطے کو مواقع کی سرزمین کے طور پر اجاگر کرنا اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے
Posted On:
22 MAY 2025 4:13PM by PIB Delhi
شمال مشرقی خطے کو مواقع کی سرزمین کے طور پر اجاگر کرنے، ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے، اور اہم فریقین، سرمایہ کاروں اور پالیسی سازوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لانے کے مقصد کے تحت، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 23 مئی کو صبح تقریباً 10:30 بجے بھارت منڈپم، نئی دہلی میں ’’رائزنگ نارتھ ایسٹ انویسٹرز سمٹ‘‘ کا افتتاح کریں گے۔
رائزنگ نارتھ ایسٹ انویسٹرز سمٹ، ایک دو روزہ تقریب ہے جو 23 سے 24 مئی تک جاری رہے گی۔ یہ سمٹ اجلاس سے قبل مختلف سرگرمیوں کا حاصل ہے جن میں روڈ شوز کی سیریز، ریاستی سطح پر راؤنڈ ٹیبل ملاقاتیں، ایمبیسیڈرز میٹ اور دو طرفہ چیمبرز میٹ شامل ہیں، جو مرکزی حکومت نے شمال مشرقی ریاستوں کی فعال معاونت سے منعقد کی جا رہی ہیں۔اس سمٹ میں وزارتی سیشنز، حکومت اور کاروباری اداروں کے درمیان ملاقاتیں (بی2جی)، کاروباری اداروں کے مابین ملاقاتیں (بی2بی)، اسٹارٹ اپس اور ریاستی حکومتوں اور مرکزی وزارتوں کی جانب سے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اپنائی گئی پالیسیوں اور اقدامات کی نمائش شامل ہوگی۔
سرمایہ کاری کے فروغ کے ترجیحی شعبوں میں سیاحت و ہوٹل انڈسٹری، زرعی- خوراک کی ڈبہ بندی اور اس سے متعلقہ شعبے، ٹیکسٹائلز، ہینڈلوم اور دست کاری، صحت عامہ، تعلیم اور ہنر مندی کا فروغ، اطلاعاتی ٹیکنالوجی یا آئی ٹی سے منسلک خدمات، بنیادی ڈھانچہ اور لاجسٹکس، توانائی، اور تفریح و کھیل شامل ہیں۔
************
ش ح ۔ م ش ۔ ت ع
UN-NO-1007
(Release ID: 2130563)
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Nepali
,
Bengali
,
Assamese
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam