وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ڈاکٹر جینت نارلیکر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

Posted On: 20 MAY 2025 1:49PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ڈاکٹر جینت نارلیکر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا، جو کہ  خلائی سائنس  کی ایک شاخ  ایسٹرو  فیزکس کے شعبے  سے وابستہ  ایک اہم شخصیت تھے۔

انہوں نے ایکس  پر ایک پوسٹ میں لکھا:

"ڈاکٹر جینت نارلیکر کا انتقال سائنسی برادری کے لیے ایک  بہت بڑا نقصان ہے۔  وہ خاص طور پر خلائی سائنس  کی ایک شاخ  ایسٹرو  فیزکس  کے  شعبے میں ایک  سرکردہ شخصیت تھے۔ ان کے اہم کام، خاص طور پر کلیدی عملی  طریقہ کار، محققین کی  آئندہ نسلوں کے لیے  انمول  ہیں۔  انھوں نے  ادارے  قائم کرنے ، نوجوان ذہنوں کے لئے  تربیت  اور  اختراع  کے مراکز کو  بہتر سے  بہتر  بنانے کے سلسلے میں اپنی  پہچان بنائی۔ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے کنبے  اور دوستوں سے میری تعزیت ۔ اوم شانتی!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا ع خ ۔ ق ر

U. No. 928


(Release ID: 2129878)