وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے چودہویں تقدس مآب پوپ لیو کو مبارکباد پیش کی
Posted On:
09 MAY 2025 2:21PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کے لوگوں کی جانب سے چودہویں تقدس مآب پوپ لیو کو اپنی دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے کیتھولک چرچ کے پوپ کی قیادت کی تعریف کی، عالمی امن، ہم آہنگی، یکجہتی اور خدمت کو فروغ دینے میں ان کی زبردست اہمیت کو نوٹ کیا۔
وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا :
"میں ہندوستان کے لوگوں کی طرف سے چودہویں تقدس مآب پوپ لیو کو تہہ دل سے مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں۔ کیتھولک چرچ کی ان کی قیادت امن، ہم آہنگی، یکجہتی اور خدمت کے نظریات کو آگے بڑھانے میں گہری اہمیت کے حامل لمحے پر وقوع پذیر ہورہی ہے۔ ہندوستان ہماری مشترکہ اقدار کو آگے بڑھانے کے لیے ہولی سی (ویٹیکن کے سربراہ) کے کے ساتھ مسلسل بات چیت اور مصروفیت کے لیے پرعزم ہے۔
@Pontifex"
************
U.No:692
ش ح۔ا ک ۔ق ر
(Release ID: 2127890)
Read this release in:
Malayalam
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada