وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم مودی اور وزیر اعظم اسٹارمر نے باہمی طور پر فائدہ مند بھارت-برطانیہ آزاد تجارتی معاہدے اور ڈبل کنٹری بیوشن کنونشن کا خیرمقدم کیا
دونوں رہنماؤں نے اسے دو طرفہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا
ان معاہدوں سے تجارتی اور اقتصادی تعاون کو فروغ ملے گا ، اختراع اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور نقل و حرکت کو فروغ ملے گا
وزیر اعظم مودی نے وزیر اعظم اسٹارمر کو بھارت آنے کی دعوت دی
Posted On:
06 MAY 2025 6:28PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور برطانیہ کے وزیر اعظم عزت مآب سر کیر اسٹارمر نے آج ٹیلی فون پر بات چیت کی۔دونوں رہنماؤں نے دوہرے تعاون کے کنونشن کے ساتھ ساتھ ایک جرأت مندانہ اور بھارت-برطانیہ دونوں کے لئے فائدہ مند آزاد تجارتی معاہدہ ہونے کا خیر مقدم کیا۔
ان رہنماؤں نے اسے دو طرفہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا جس سے دونوں معیشتوں میں تجارت، سرمایہ کاری، اختراع اور روزگار کے مواقع کو فروغ ملے گا۔دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دنیا کے دو کھلے بازاروں کی عظیم معیشتوں کے درمیان تاریخی معاہدوں سے کمپنیوں کے لیے نئے مواقع فراہم ہوں گے، اقتصادی تعلقات مضبوط ہوں گے اور لوگوں کے درمیان تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔
وزیر اعظم اسٹارمر نے کہا کہ اتحاد کو مضبوط بنانا اور دنیا بھر کی معیشتوں کے ساتھ تجارتی رکاوٹوں کو کم کرنا ان کے مضبوط اور محفوظ معیشت میں تبدیلی کے منصوبے کا حصہ ہے۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بھارت اور برطانیہ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی توسیع مزیدشراکت داری کی مضبوط اور کثیر جہتی بنیاد بنی رہے گی۔ایک متوازن، مساوی اورجرأت مندانہ ایف ٹی اے ہونے سے، جس میں اشیا اور خدمات کی تجارت کا احاطہ کیا گیا ہے، توقع کی جاتی ہے کہ اس سے دو طرفہ تجارت میں نمایاں بہتری آئے گی، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، معیاری زندگی میں اضافہ ہوگا اور دونوں ممالک کے شہریوں کی عمومی فلاح و بہبود میں بہتری آئے گی۔اس سے دونوں ممالک کے لیے امکانات کو بروئے کارلانے کا بھی موقع ملے گا تاکہ عالمی منڈیوں کے لیے مصنوعات اور خدمات کی تیاری مشترکہ طور پر کی جائے۔یہ معاہدہ بھارت-یوکے جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی مضبوط بنیادوں کو مستحکم کرتا ہے اور تعاون اور خوشحالی کے ایک نئے دور کی راہ ہموار کرتا ہے ۔
وزیر اعظم مودی نے وزیر اعظم اسٹارمر کو بھارت آنے کی دعوت دی ۔دونوں رہنماؤں کے درمیان رابطہ برقراررکھے جانے پر اتفاق ہوا ۔
******
ش ح ۔ ک ح ۔م ا
UN-NO-629
(Release ID: 2127318)
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam