الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کی منفرد شناخت سے متعلق اتھارٹی (یو آئی ڈی اے آئی) نے کامیابی کے ساتھ نیٹ امتحان کے لیے چہرے کی تصدیق سے متعلق ایک آزمائش کی

Posted On: 05 MAY 2025 2:53PM by PIB Delhi

ہندوستان کی منفرد شناخت سے متعلق اتھارٹی (یو آئی ڈی اے آئی) نے نئی دہلی میں نیشنل امتحان ڈی الیجیبیلٹی کم  انٹریشن ٹیسٹ(نیٹ یو جی) 2025 کے دوران چہرے کی تصدیق کے استعمال پر ایک کامیاب پروف آف کانسپٹ (پی او سی) کا انعقاد کیا ۔

یہ پہل نیشنل انفارمیٹکس سینٹر(این آئی سی) اور نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کے تعاون سے انجام دی گئی، جو کہ جدید بائیو میٹرک ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے امتحان کی سیکورٹی اور امیدواروں کی تصدیق کے عمل کو بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

پی او سی کا مقصد ہندوستان کے سب سے بڑے داخلہ امتحانات میں شامل ہونے والے امیدواروں کی شناخت کی تصدیق کے ذریعہ آدھار پر مبنی چہرے کی تصدیق کی فزیبلٹی اور تاثیر کا جائزہ لینا تھا۔

پی او سی کے دوران دہلی کے منتخب نیٹ مراکز میں آدھار چہرے کی توثیق کرنے والی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا تھا اور اسے این آئی سی کے ڈیجیٹل ڈھانچے اور این ٹی اے کے امتحان سے متعلق پروٹوکول کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے مربوط کیا گیا تھا۔

آدھار کے بائیو میٹرک ڈیٹا بیس کا استعمال کرتے ہوئے چہرے کی تصدیق بروقت کی گئی تھی، جس سے اس عمل کو رابطہ کے بغیرمزید ہموار بنایا گیا تھا۔ پی او سی کے نتائج امیدواروں کی تصدیق میں انتہائی اعلیٰ سطح کی درستگی اور کارکردگی کو ظاہر کرتے ہیں۔

اس اقدام نے بڑے پیمانے پر امتحانات میں شناخت کی توثیق کے لیے ایک محفوظ، قابل توسیع اور طالب علم کے موافق حل کے طور پر آدھار کے چہرے کی تصدیق کی صلاحیت کو بھی ظاہر کیانیز اس اقدام نے اس کے مستقبل کے استعمال کے معاملات کی صلاحیت کی نشاندہی بھی کی اور یہ کہ داخلہ امتحانات کے دوران نقالی کی کوششوں کو نمایاں طور پر روکنے میں کیسے یہ اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔

مشترکہ کوشش عوامی خدمات میں شفافیت اور سیکورٹی کو بہتر بنانے کی خاطر ڈیجیٹل جدت سے فائدہ اٹھانے کے لیے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

***

ش ح۔ش م۔ش ت۔

U NO:596


(Release ID: 2127039) Visitor Counter : 16