WAVES BANNER 2025
وزارت اطلاعات ونشریات

‘‘ اےاسٹوڈیو کالڈ انڈیا ’’: ارنسٹ اینڈینگ کی رپورٹ کا کل ویوز2025 میں اجرا کیاجائے گا

 Posted On: 02 MAY 2025 2:36PM |   Location: PIB Delhi

ارنسٹ اینڈینگ کی رپورٹ ‘‘اے اسٹوڈیو کالڈ انڈیا’’ہندوستان کے عالمی سطح پر ایک طاقتور مواد تخلیق کرنے والے ملک کے طور پر ابھرنے پرتوجہ مرکوز کرتی ہے، جس کا کل ممبئی میں ویوز2025 کے دوران اجراکیاجائے گا۔یہ رپورٹ میڈیا اور تفریح(ایم اینڈای) کے عالمی منظرنامے میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو اجاگر کرتی ہے، جو اس کی وسعت اختیار کرتی ڈیجیٹل مارکیٹ، ثقافتی تنوع اور جدید پیداواری صلاحیتوں کے سبب ممکن ہوا ہے۔

  • ہندوستان کی متنوع ثقافت اور جدید انفراسٹرکچر اسے تخلیقی صلاحیتوں کا ایک طاقتور مرکز بناتے ہیں۔
  • انیمیشن اور وی ایف ایکس کی لاگت ہندوستان میں40 فیصد سے 60 فیصد تک کم ہےاور یہاں ایک بڑی ہنرمند افرادی قوت دستیاب ہے جو عالمی پیداواری نظام (گلوبل پروڈکشن ورک فلو)کی مکمل معاونت کرتی ہے۔
  • ہندوستانی مواد کو بین الاقوامی سطح پر قبولیت حاصل ہو رہی ہے اور عالمی او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر ہونے والی دیکھنے کی سرگرمیوں میں سے تقریباً25 فیصد ہندوستان سے باہر کے ناظرین کی جانب سے آ رہی ہے۔

یہ رپورٹ ہندوستان کی میڈیا اور تفریح(ایم اینڈای) کے شعبے میں شاندار ترقی اور جدّت کو اجاگر کرنے کے مقصد سے تیار کی گئی ہے، تاکہ اسے عالمی سطح پر مواد تخلیق کرنے والے ایک رہنما ملک کے طور پر پیش کیا جا سکے۔

ہندوستان تیزی سے ایک موادتخلیق کرنے والا عالمی مرکزبنتا جا رہا ہے، جس کی بنیاد اس کی وسعت اختیار کرتی ڈیجیٹل مارکیٹ، متنوع ثقافتی و لسانی ورثے، اور قصہ گوئی کی مالامال روایات پر ہے جو دنیا بھر کے ناظرین کے دلوں کو چھو رہی ہیں۔

رپورٹ کی اہم جھلکیوں میں درج ذیل اقتسابات شامل ہوں گے:

  • ڈیجیٹل میڈیا کا بڑھتاغلبہ:سال2024 میں ٹیلی ویژن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ڈیجیٹل میڈیاہندوستان کے میڈیا اور تفریحی شعبے (ایم اینڈای) کا سب سے بڑا حصہ بن گیا، جس کا مالی حصہ 800 بلین روپے (9.4 بلین امریکی ڈالر)سے تجاوز کر گیا اور یہ شعبے کی کل آمدنی کا 32 فیصد بنتا ہے۔
  • مواد کی تیاری:ہندوستان نے گزشتہ سال تقریباً 2,00,000 گھنٹے کا اصل مواد تیار کیا، جس میں1,600 فلمیں،2,600 گھنٹے کا پریمیم او ٹی ٹی کنٹینٹ اور 20,000 اصل گانے شامل ہیں۔ اس سے ہندوستان دنیا کے سب سے بڑے مواد تخلیق کرنے والے مراکز میں شامل ہو گیا ہے۔
  • ٹیکنالوجی میں پیش رفت:مصنوعی ذہانت(اے آئی) اور نئی ٹیکنالوجیزہندوستان میں مواد کی صنعت میں انقلاب برپا کر رہی ہیں۔اے آئی سے چلنے والے پلیٹ فارم مواد کی تیاری کی رفتار اور معیار میں نمایاں بہتری لا رہے ہیں، جس سے پیشہ ورانہ معیار کے ویڈیوز، تصاویر، متن اور موسیقی کو تیزی سے تخلیق کیا جا رہا ہے۔
  • لائیو ایونٹس میں اضافہ:صرف2024 کے دوران ہندوستان میں30,000 سے زائد لائیو ایونٹس کا انعقاد ہوا، جن میں عالمی فنکاروں جیسے ایڈ شیران اور کولڈ پلے کے کنسرٹس بھی شامل تھے۔ ٹکٹ والے ایونٹس کی تعداد گزشتہ پانچ سالوں میں چار گنا بڑھ چکی ہے، جو براہِ راست تفریح کے لیے بڑھتی ہوئی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔

ہنرمندافرادی وسائل میں وسعت:میڈیا اور تفریحی شعبے میں براہِ راست 28 لاکھ افرادزیر ملازمت ہیں، جبکہ بالواسطہ طور پر 10بلین کروڑ افراد اس شعبے سے وابستہ ہیں۔ ہندوستان کا قابلِ توسیع افرادی وسائل کا فائدہ اس کے متنوع ثقافتی اور لسانی منظرنامے سے مضبوط ہوتا ہے، جو ایک فعال اور ترقی پذیر مواد کے ماحولیاتی نظام کو فروغ دیتا ہے۔

************

ش ح۔ م ش۔م ا

UN-NO-485


Release ID: (Release ID: 2126176)   |   Visitor Counter: 20