وزارت اطلاعات ونشریات
وزارت اطلاعات و نشریات کل ویوز2025 میں میڈیا اورتفریحی شعبے پر 2024-25 کا شماریاتی کتابچہ کااجرا کرے گی
Posted On:
02 MAY 2025 2:29PM
|
Location:
PIB Delhi
ویوز2025 کل وزارت اطلاعات و نشریات کے میڈیا اور تفریحی شعبے پرمبنی25-2024 کےشماریاتی کتابچے کے اجرا کا مشاہدہ کرے گا۔یہ میڈیا اور تفریحی شعبے پر بروقت، قابل اعتماد، مستند اور مکمل اعداد و شمار کی ضرورت پر حکومت کے بیان کا حصہ ہے، کیونکہ میڈیا اور تفریح خدمات کے شعبے کا ایک اہم جزو ہے جس میں ملک کی معیشت کی ترقی میں حصہ ڈالنے کی بے پناہ امکانات ہیں۔تازہ ترین تخمینے کے مطابق، میڈیا اور تفریحی ایکوسسٹم ایک ابھرتا ہوا شعبہ ہے جس کی توقع ہے کہ سالانہ 7فیصدسی اے جی آر بڑھ کر 2027 میں3067 بلین روپے تک پہنچ جائے گی۔بہتر نتائج حاصل کرنے کے لیے کیے گئے متنوع سیاسی اقدامات اور ان کے نفاذ کو مناسب اعداد و شمار کی مدد کی ضرورت ہے۔
وزارت اور اس شعبے کے دیگر شراکت داروں کے اعداد و شمار کی ضرورت کے مدنظر ، میڈیا اورتفریحی شعبے پرمبنی25-2024 شماریاتی کتابچہ ، جس میں ایم اینڈ ای سیکٹر کے مختلف شعبوں سے متعلق اعداد و شمار اور معلومات کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے ، کل ویوز2025 میں اس کا اجرا کیا جائے گا۔
میڈیا اور تفریحی شعبے25-2024 کے شماریاتی کتابچے کے کچھ اقتسابات مندرجہ ذیل ہیں:
- رجسٹرڈ طباعت شدہ اشاعتیں1957 میں5,932 سے بڑھ کر 25-2024میں154,523 ہو گئیں، جس میں سی اے جی آرکی شرح 4.99 فیصد تھی۔
- مختلف موضوعات پر کل 130 کتابیں، جن میں بچوں کا ادب، تاریخ اور آزادی کے لیے جدوجہد، شخصیات اور سوانح عمری، جدید ہندوستان کے معماروں، سائنس، ٹیکنالوجی اور ماحولیات اور دیگر موضوعات شامل ہیں، 2024-2025 کے دوران وزارت اطلاعات نشریات کے اشاعتی ڈویژن کے ذریعہ شائع کی گئی ہیں۔
- مارچ2025 تک ڈی ٹی ایچ خدمات کے ذریعے100فیصد جغرافیائی دائرے کااحاطہ کیاگیا۔
- دوردرشن فری ڈش چینلز:2004میں33چینلز سے بڑھ کر2025میں381 چینلز ہوگئے۔
- آل انڈیا ریڈیو(اے آئی آر)کی کوریج:مارچ2025تک ریڈیو کے ذریعہ98فیصدآبادی کااحاطہ کیاگیا۔اے آئی آر ریڈیو اسٹیشنز کی تعداد 2000میں 198سے بڑھ کر 2025میں 591ہوگئی۔
- پرائیویٹ سیٹلائٹ ٹیلی ویژن چینلز کی تعداد05-2004میں130 سے بڑھ کر 2024-25 میں908 ہو گئی۔
- پرائیویٹ ایف ایم اسٹیشن2001 میں4 سے بڑھ کر 2024 میں388 ہو گئے ہیں۔
- ہندوستان میں ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ31مارچ2025 تک چلنے والے پرائیویٹ ایف ایم ریڈیو اسٹیشنوں کے بارے میں معلومات۔
- کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں(سی آر ایس)کی تعداد 2005 میں15 سے بڑھ کر 2025 میں531 ہو گئی۔ ہندوستان میں31 مارچ 2025تک فعال ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے/ضلع/مقام کے لحاظ سے سی آرایس کے اعداد و شمار بھی شامل ہیں۔
- سال1983 میں تصدیق شدہ741 ہندوستانی فیچر فلمیں25-2024 میں بڑھ کر 3455 ہو گئیں،جوکہ25-2024 کے لیے مجموعی طور پر 69,113 تھیں۔
شماریاتی اعداد و شمار کے علاوہ کتابچہ میں مندرجہ ذیل معلومات میں بھی دستیاب ہیں:
- فلم کے شعبے میں ایوارڈز، بشمول بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا انعقاد اور این ایف ڈی سی کے ذریعہ تیار کردہ دستاویزی فلمیں بھی کتابچے میں دستیاب ہیں۔
- ڈیجیٹل میڈیا اور تخلیقی معیشت، جن میں ویوز او ٹی ٹی پلیٹ فارم، انڈین انسٹیٹیوٹ آف کریئیٹیو ٹیکنالوجیز(آئی آئی سی ٹی) اور ‘کریئیٹ اِن انڈیا چیلنج’ (سی آئی سی) شامل ہیں، ویوز 2025 کے تحت پیش کیے جائیں گے۔
- اطلاعات و نشریات کے شعبے میں اہم تقریبات، جن میں پریس رجسٹرار جنرل آف انڈیا(پی آر جی آئی)، آکاشوانی، دوردرشن، پرائیویٹ ایف ایم ریڈیو اسٹیشنز اور ٹی وی-انسیٹ شامل ہیں۔
- وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت ہنرمندی کے فروغ پرمبنی کورسز ۔
وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے لیے اقدامات، جن میں تبدیلی لانے والے پورٹلز بھی شامل ہیں۔
*****
ش ح۔ م ش۔م ا
UN-NO-486
Release ID:
(Release ID: 2126156)
| Visitor Counter:
16
Read this release in:
Manipuri
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Nepali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam