WAVES BANNER 2025
وزارت اطلاعات ونشریات

عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے تصور کردہ، ویوز انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے: شاہ رخ خان


ٹائر2 اور ٹائر3 شہروں کے لیے سستی سنیما کا تجربہ تخلیق کرنے کا وقت: شاہ رخ خان

ویوز ایک بروقت پہل ہے جو تمام میڈیا پلیٹ فارمز کو اکٹھا کرتی ہے: دیپیکاپدوکون

بھارت کا سافٹ پاورآنے والے سالوں میں ویوزکے ساتھ اگلی چھلانگ لگانے کے لیے تیار ہے: کرن جوہر

 Posted On: 01 MAY 2025 6:50PM |   Location: PIB Delhi

اداکار اور فلمساز شاہ رخ خان نے فلم انڈسٹری کی جانب سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کاویوز سمٹ کو تصور کرنے اور ایک ساتھ لانے کے لیے شکریہ ادا کیا ہے جس میں تفریحی صنعت کو مزید مضبوط کرنے کی صلاحیت ہے۔ انہوں نے ذکر کیا کہ یہ پلیٹ فارم صنعت کے لیےکس قدر موزوں ہے اور یہ مختلف محاذوں پر حکومت کی جانب سے انتہائی ضروری ہم آہنگی اور مدد فراہم کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1-5-1HSR9.jpg

اداکار اور فلمساز شاہ رخ خان نے فلم انڈسٹری کی جانب سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کاویوز سمٹ کو تصور کرنے اور ایک ساتھ لانے کے لیے شکریہ ادا کیا ہے جس میں تفریحی صنعت کو مزید مضبوط کرنے کی صلاحیت ہے۔ انہوں نے ذکر کیا کہ یہ پلیٹ فارم صنعت کے لیے کس قدر موزوں ہے اور یہ مختلف محاذوں پر حکومت کی جانب سے انتہائی ضروری ہم آہنگی اور مدد فراہم کرے گا۔

 

فلم کی شوٹنگ کی منزل کے طور پر بھارت کے بے پناہ امکانات کے بارے میں بات کرتے ہوئے، خان نے بتایا کہ کس طرح بھارت بین الاقوامی فلم سازوں کے لیے ’شوٹ ان انڈیا ‘کے لیے اگلی منزل ہوسکتی ہے۔

 

خان نے ہندوستانی سنیما کو ٹائر2 اور ٹائر3 شہروں کے ناظرین کے لیے مزید سستی بنانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے ان شہروں میں سنگل اسکرین سنیما کا تجربہ لانے کاتصور پیش کیا جس سے فلموں کو زیادہ ناظرین تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1-5-23Y6L.jpg

اداکارہ دیپیکاپدوکون نے بھی ویوز کی اہمیت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اسے میڈیا اور تفریحی صنعت کے مختلف ذرائع کو اکٹھا کرنے کے لیے بروقت مداخلت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبے کے مختلف عمودی اب تک کم اتصال کے ساتھ کام کر رہے ہیں جبکہ ویوز کا دائرہ وسیع ہے اور اس میں فلموں،او ٹی ٹی ،انیمیشن اور اے آئی اور دیگر عمیق ٹیکنالوجیز کو ایک ساتھ بنانے کے امکانات ہیں۔

 

ویوزسمٹ کے پہلے دن کے موقع پر بات کرتے ہوئے، اداکار شاہ رخ خان اور دیپیکا پدوکون نے فلمساز کرن جوہر کے ساتھ’دی جرنی: فرام آؤٹ سائیڈر ٹو رولر‘ نامی سیشن میں دلکش بات چیت کی۔ انہوں نے فلم انڈسٹری میں اپنے سفر کے بارے میں بات کی  اور اس پر غور کیا کہ کس طرح انہوں نے اپنے لیے ایک جگہ بنائی۔ شاہ رخ خان نے’ آؤٹ سائیڈر انسائیڈر‘ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور نوجوانوں سے کہا کہ وہ فلم انڈسٹری کو کسی دوسرے پیشہ کی طرح سمجھیں جہاں محنت اور لگن کا کوئی متبادل نہیں ہے۔

 

سوشل میڈیا اور امیج مینجمنٹ کے زمانے میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی بدلتی ہوئی حرکیات کے بارے میں بات کرتے ہوئے، خان نے نئے آنے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ محض اپنی تصویر پر توجہ دینے کے بجائے اپنی صلاحیتوں پر توجہ دیں۔پدوکون نے مزید کہا کہ یہ وقت اپنی منفرد طاقتوں اور صلاحیتوں کے ذریعے خود کو ممتاز کرنے کا ہے۔

 

اپنے اختتامی کلمات میں، فلم ساز کرن جوہر نے بھارت کو ایک سافٹ پاورقرار دیا جو آنے والے سالوں میں ویوزکے ساتھ اگلی چھلانگ لگانے کے لیے تیار ہے۔

* * *

(ش ح۔اص)

UR No 454


Release ID: (Release ID: 2125926)   |   Visitor Counter: 12