امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صدرِ جمہوریہ نے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ سول انویسٹیچر تقریب – اول کے دوران سال 2025 کے لیے 4 پدم وِبھوشن، 10 پدم بھوشن اور 57 پدم شری ایوارڈز عطا کیے

Posted On: 28 APR 2025 7:20PM by PIB Delhi

 صدرِ جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے آج راشٹرپتی بھون کے گنتنتر منڈپ میں منعقد ہونے والی سول انویسٹیچر تقریب – اول کے دوران سال 2025 کے لیے 4 پدم وِبھوشن، 10 پدم بھوشن اور 57 پدم شری ایوارڈز عطا کیے۔

اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی، امدادباہمی اورداخلی امور کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ، متعدد مرکزی وزراء اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔

پدم ایوارڈز حاصل کرنے والی شخصیات کل صبح، 29 اپریل 2025 کو نیشنل وار میموریل پر خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔ وہ راشٹرپتی بھون اور پردھان منتری سنگرہالیہ  کا بھی دورہ کریں گے۔

************

ش ح ۔   م د۔  م  ص

 (U :   326  )


(Release ID: 2124982) Visitor Counter : 17