وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

ایس آر ایف ٹی آئی کی فلم’’اے ڈول میڈ اپ آف کلے‘‘ نے کانس 2025 میں داخل ہوکر تاریخ رقم کی


23 منٹ پر مشتمل یہ تجرباتی فلم سرحد پار اشتراک اور عالمی داستان گوئی کی عمدگی کو اجاگر کرتی ہے

Posted On: 26 APR 2025 6:24PM by PIB Delhi

ستیہ جیت رے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ (ایس آر ایف ٹی آئی) کی ایک اسٹوڈنٹ فلم "اے ڈول میڈ اپ آف کلے" 78ویں فیسٹیول ڈی کانس 2025 میں باوقار لا سینیف سیکشن میں باضابطہ منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے ، جو ہندوستانی سنیما کے لیے فخر کی بات ہے۔ اس زمرے میں واحد ہندوستانی اندراج کے طور پر، یہ فلم ہندوستان کے سنیمائی  تعلیمی سفر میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے۔

فلم کے بارے میں

ایک اولوالعزم  نائجیریا ئی نوجوان کھلاڑی ہندوستان میں پیشہ ور فٹبالر بننے کے اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے اپنے والد کی زمین بیچتا ہے۔ تاہم، کریئر ختم کر دینے والی چوٹ نے اسے مایوسی کا شکار کر دیا اور وہ ایک غیر مانوس ملک میں پھنس کر رہ گیا۔ جسمانی درد، جذباتی صدمے، اور شناخت کے بحران جیسے اذیت ناک دور سے گزرتے ہوئے، وہ اپنے آباؤ اجداد کی روحانی روایات کے ساتھ دوبارہ جڑتا ہے، نجات اور معنی تلاش کرتا ہے۔ اے ڈول میڈ اپ آف کلے نقل مکانی، نقصان اور ثقافتی لچک کی ایک اثر انگیز جستجو کی داستان ہے۔

یہ 23 منٹ کی تجرباتی فلم، جو ایس آر ایف ٹی آئی کے پروڈکشن فار فلم اینڈ ٹیلی ویژن (پی ایف ٹی) ڈیپارٹمنٹ کے تحت تیار کی گئی ہے، سرحد پار تعاون کو ظاہر کرتی ہے۔ پی ایف ٹی کے طالب علم ساحل منوج انگل کے ذریعہ تیار کردہ اور آئی سی سی آر افریقی اسکالرشپ کے تحت ایتھوپیا کے ایک طالب علم کوکوب گیبریہوریا ٹیسفے کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ایس آر ایف ٹی آئی کی عالمی سنیمائی  اختراع  کاری کے تئیں لگن کو اجاگر کرتی ہے۔

کانس میں لا سینیف میں مسابقت کے لیے مدعو کیے جانے پر ، یہ فلم اعلیٰ عالمی فلمی اسکولوں کے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو نمایاں کرتی ہے۔ فیسٹیول اس سال ماہ مئی میں فرانس میں منعقد ہوگا۔

خواب، مزاحمت اور عالمی اعتراف

پروفیسر سکنتا مجومدار (ڈین، ایس آر ایف ٹی آئی) نے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ "ہمارے طلباء کے کسی بھی سنیما اظہار کو، جب ایک باوقار عالمی پلیٹ فارم پر پہچانا جاتا ہے، تو ہمارا  یقین ازسر نو پختہ ہوتا ہے۔ یہ ہمارے لیے فخر کا ایک بہت بڑا لمحہ ہے، اور ہمیں اپنے طلباء پر بہت فخر ہے۔ میں مقابلہ کے لیے ان کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔"

پروڈیوسر ساحل منوج انگل نے کہا، "یہ پروجیکٹ تمام براعظموں میں ایک مشترکہ نقطہ نظر ہے- ایک کہانی جو سرحدوں سے ماورا ہے۔ کانس کے لیے انتخاب ایک خواب ہے اور ایس آر ایف ٹی آئی کی دیواروں کے اندر عالمی سوچ کا ثبوت ہے۔"

ڈائریکٹر کوبوب گیبریہاوریا نے کہا، "یہ ذاتی کہانی خواب دیکھنے والوں کے سفر کی بات کرتی ہے جو نئی چنوتیوں کا سامنا کرتے ہیں، خود کو نئے سانچے میں ڈھالتے ہیں۔ کانس مزاحمت اور ان کہی داستانوں کا جشن مناتا ہے۔"

عالمی اشتراک:

فلم کے اداکار اور دیگر عملہ غیر معمولی بین الاقوامی کوشش کی نمائندگی کرتے ہیں:

 

  • پروڈیوسر: ساحل منوج انگل
  • قلم کار اور ہدایت کار: کوبوب گیبریہاوریا تیسفے (ایتھوپیا)
  • ڈی او پی: ونود کمار
  • ایڈیٹر : ہارو- محمد ابو ناصر (بنگلہ دیش)
  • ساؤنڈ ڈیزائن: سوہم پال
  • موسیقار: ہمانگشو سیکی
  • اگزیکیوٹیو پروڈیوسر: اُما کماری اور روہت کڈورے
  • لائن پروڈیوسر: اویناش شنکر رہوروے
  • اہم اداکار: ابراہیم احمد (نائیجریا)
  • کاسٹ: گیتا دوشی، ابراہیم احمد، روِت بان آچاریہ

ایس آر ایف ٹی آئی کے بارے میں

1995 میں قائم کی گئی، ایس آر ایف ٹی آئی  کا نام افسانوی فلم ساز ستیہ جیت رے کے نام پر رکھا گیا ہے، جو فلمی تعلیم میں عمدہ کارکردگی کے ذریعے کہانی سنانے والوں کی نئی نسلوں کو بااختیار بنانے کی میراث کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

*****

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:281


(Release ID: 2124638) Visitor Counter : 9