وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل نے وزیر اعظم سے ملاقات کی

Posted On: 23 APR 2025 2:23AM by PIB Delhi

مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل، شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ نے آج جدہ میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں ہونے والے بہیمانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی اور بے گناہ جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے جولائی 2023 میں نئی دہلی میں سیکرٹری جنرل سے اپنی ملاقات کو یاد کیا۔ انہوں نے رواداری کے اقدار کے فروغ، اعتدال پسندی کی وکالت، اور سماجی ہم آہنگی و اتحاد کو آگے بڑھانے میں مسلم ورلڈ لیگ کے کردار کو سراہا۔ وزیر اعظم نے بھارت کے قدیم فلسفے ‘‘وسودھو کٹم بکم ’’[دنیا ایک فیملی ہے] کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک کثیر الثقافتی، کثیر لسانی، کثیر نسلی اور کثیر مذہبی معاشرہ ہے جو تنوع میں اتحاد کا جشن مناتا ہے۔ بھارت کی ناقابلِ یقین تنوع اس کی ایک قیمتی طاقت ہے جس نے اس کے متحرک معاشرے اور سیاست کو تشکیل دیا ہے۔ انہوں نے انتہا پسندی، دہشت گردی اور تشدد کے خلاف مسلم ورلڈ لیگ کے مضبوط مؤقف کی بھی تعریف کی۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، جو آج کئی شعبوں میں ایک پائیدار شراکت داری میں ڈھل چکے ہیں۔ قریبی سماجی و ثقافتی روابط اس شراکت داری کا ایک اہم پہلو ہے۔

*******

ش ح۔ش آ ۔ت ع

 (U: 150)


(Release ID: 2123681) Visitor Counter : 11