وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو جمہوریہ فن لینڈ کے صدر معزز جناب الیگزینڈر اسٹب نے ٹیلی فون کال کی

Posted On: 16 APR 2025 5:45PM by PIB Delhi

دونوں رہنماؤں نے جاری دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جمہوریہ فن لینڈ کے صدر معزز جناب الیگزینڈر اسٹب سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون   سمیت ڈیجیٹائزیشن، پائیداری اور موبیلیٹی کے شعبوں کا بھی جائزہ لیا ۔ انہوں نے خاص طور پر کوانٹم، 5 جی – 6 جی ، مصنوعی ذہانت ( اے آئی )  اور سائبر سکیورٹی کے شعبوں میں شراکت داری کو مزید  مضبوط اور مستحکم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا، جن میں یوکرین کی صورتحال شامل ہے۔ صدر اسٹب نے قریبی ہند-یوروپی یونین تعلقات  اور ایک باہمی فائدہ مند آزاد تجارتی معاہدے ( ایف ٹی اے )  کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے فن لینڈ کی حمایت کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

..................................................... ...................................................

) ش ح –   ا ع خ        -  ع ا )

U.No. 9951


(Release ID: 2122178) Visitor Counter : 28