وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے بمسٹیک ممالک کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرنے والے 21 نکاتی ایکشن پلان کی تجویز پیش کی
Posted On:
04 APR 2025 12:53PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں چھٹے بمسٹیک سربراہی اجلاس میں بمسٹیک ممالک کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے 21 نکاتی ایکشن پلان کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے بمسٹیک ممالک میں کاروبار کو فروغ دینے اور آئی ٹی سیکٹر کی بھرپور صلاحیت کو بروئے کار لانے پر زور دیا ۔ انہوں نے میانمار اور تھائی لینڈ کو متاثر کرنے والے حالیہ زلزلوں کے تناظر میں آفات سے نمٹنے کے بندوبست کے شعبے میں مل کر کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ جناب مودی نے خلا کے شعبے میں کام کرنے اور حفاظتی آلات کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔ بمسٹیک کو اجتماعی طور پر متحرک کرنے اور قیادت کرنے والے نوجوانوں کے کردار کو اجاگر کرنے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ ثقافتی روابط بمسٹیک ممالک کو مزید قریب لائیں گے۔
ایکس پر ایک تھریڈ پوسٹ میں انہوں نے لکھا:
’’بمسٹیک عالمی بھلائی کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اہم فورم ہے۔ یہ ضروری ہے کہ ہم اسے مضبوط کریں اور اپنی وابستگی کو گہرا کریں۔ اس تناظر میں، میں نے اپنے تعاون کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے ایک 21 نکاتی ایکشن پلان کی تجویز پیش کی۔‘‘
"یہ بمسٹیک ممالک میں کاروبار کو فروغ دینے کا وقت ہے!‘‘
’’آئیے آئی ٹی سیکٹر کی بھرپور صلاحیت کو بروئے کار لائیں اور بمسٹیک کو تکنیکی طور پر مضبوط بنائیں۔‘‘
’’میانمار اور تھائی لینڈ کو متاثر کرنے والا حالیہ زلزلےسے آفات سے نمٹنے کے بندوبست کے شعبے میں مل کر کام کرنے کی ضرورت نمایاں ہوتی ہے۔‘‘
’’آئیے اپنے تعاون کو خلا کی دنیا تک لے جائیں۔ آئیے اپنے حفاظتی آلات کو بھی مضبوط بنائیں ۔‘‘
’’بمسٹیک میں صلاحیت سازی کے فریم ورک کی ایک درخشاں مثال بننے کی صلاحیت ہے۔ ہم سب ایک دوسرے سے سیکھیں گے اور بڑھیں گے!‘‘
’’ہم اجتماعی طور پر بمسٹیک کو توانائی دیں گے اور ہمارے نوجوان ہی قیادت کریں گے۔‘‘
’’کچھ چیزیں جوڑتی ہیں جیسے ثقافت! ثقافتی روابط بمسٹیک کو مزید قریب لائیں۔‘‘
1111111111111111111111111
*************
(ش ح ۔ک ح۔ع ن(
U. No. 9501
(Release ID: 2118683)
Visitor Counter : 21
Read this release in:
Odia
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali-TR
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam