صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدرجمہوریہ کی چیترا شکلادی، اُگاڈی، گُڑی پڑوا، چیتی چاند، نوریہہ اور ساجیبو چیروبا کے موقع پر مبارک باد
Posted On:
29 MAR 2025 4:01PM by PIB Delhi
صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے چیترا شکلادی، اُگاڈی، گُڑی پڑوا، چیتی چاند، نوریہہ اور ساجیبو چیروبا کے موقع پر اپنے ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔
اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ ہندنے کہا: ’’میں چیترا شکلادی، اُگاڈی، گُڑی پڑوا، چیتی چاند، نوریہہ اور ساجیبو چیروبا کے مبارک موقع پر تمام ہم وطنوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔
یہ تہوار موسم بہار کے آغاز پر منائے جاتے ہیں اور ہندوستان کے نئے سال کی شروعات کی علامت ہیں۔ یہ تہوار ہمارے ثقافتی تنوع کی عکاسی کرتے ہیں اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں۔ ان مواقع پر ہم نئی فصل کی خوشی مناتے ہیں اور فطرت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
اس مقدس مواقع پر، آئیے ہم آہنگی اور اتحاد کے جذبے کو مضبوط کریں اور اپنے ملک کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے نئے عزم اور توانائی کے ساتھ کام کریں۔‘‘
صدرجمہوریہ کا پیغام دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں-
Please click here to see the President's message -
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U :9173 )
(Release ID: 2116621)