پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 MAR 2025 4:15PM by PIB Delhi
وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے مرکزی حکومت کے ملازمین کو مہنگائی بھتے (ڈی اے) کی اضافی قسط جاری کرنے اور پنشن یافتگان کو 01.01.2025 سے مہنگائی راحت (ڈی آر) جاری کرنے کی منظوری دی جو کہ بنیادی تنخواہ/پنشن کے 53فیصد کی موجودہ شرح سے 2فیصد کے اضافے کی نمائندگی کرتی ہے، تاکہ مہنگائی کی بھرپائی کی جا سکے۔
مہنگائی بھتے اور مہنگائی راحت دونوں میں اضافے کی وجہ سے خزانے پر مشترکہ اثر 6614.04 کروڑ روپے سالانہ کا ہوگا۔ اس سے تقریباً 48.66 لاکھ مرکزی حکومت کے ملازمین اور 66.55 لاکھ پنشن یافتگان کو فائدہ پہنچے گا۔
یہ اضافہ منظور شدہ فارمولے کے مطابق ہے، جو ساتویں مرکزی تنخواہ کمیشن کی سفارشات پر مبنی ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:9130